- کراچی؛ منشیات فروشوں اور موٹرسائیکل چوروں کیخلاف کارروائی، 6 ملزمان گرفتار
- بنگلہ دیش نے بولنگ کوچ ایلن ڈونلڈ کے معاہدے میں توسیع کردی
- پی ایس ایل؛ اوپنرز چھکے چھڑانے کیلیے بے تاب
- پرتھ پاکستان کی ٹیسٹ میں میزبانی کیلیے مچلنے لگا
- کوئٹہ میں نمائشی کرکٹ میچ کیلیے میدان سج گیا
- پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے
- بین الاقوامی عدالت بھارت سے کشمیریوں کی نسل کشی پر جواب مانگے، اہلیہ یاسین ملک
- فضائی آلودگی اور ڈپریشن کے خطرات میں اضافے کے درمیان تعلق کا انکشاف
- خونی برف جو چڑیا گھر کے درندوں کو گرمی میں مطمئن رکھتی ہے
- چیونٹیاں کینسر کی شناخت کر سکتی ہیں
- یوم یکجتہی کشمیر؛ روایتی احتجاج کب تک؟
- پولیس اہلکاروں میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق
- ہٹیاں بالا میں آتشزدگی کے باعث 6 رہائشی مکانات مکمل طور پر جل کر خاکستر
- لاہور میں دو گروپوں میں فائرنگ سے 2 بچے جاں بحق
- وہاڑی، چلتی بس میں بس ہوسٹس کے ساتھ زیادتی
- پاکستان مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم پرخاموش تماشائی نہیں بنے گا، بلاول بھٹو
- لاہور کے 84 تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل
- نئی دہلی میں سجائے گئے سالانہ چیئرٹی بازار میں پاکستانی کھانوں کی دھوم
- 27 سال بعد کوئٹہ میں کر کٹ کی واپسی ہو رہی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- اے سی سی اجلاس؛ پاکستان میں ایشیاکپ کے انعقاد کا فیصلہ نہ ہوسکا
بلدیاتی انتخابات؛ عام آدمی پارٹی نے دہلی سے مودی کی جماعت کا صفایا کردیا

دہلی بلدیات سے عام آدمی پارٹی نے مودی کی جماعت کو شکست فاش دیدی؛ فوٹوـ فائل
نئی دہلی: بھارتی دارالحکومت دہلی کے بلدیاتی انتخابات میں وزیراعظم مودی کی جماعت بی جے پی 15 برس تک اقتدار میں رہنے اور تمام تر حربوں کے باوجود عام آدمی پارٹی سے بری طرح شکست کھا گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دارالحکومت دہلی کی میونسپل کارپوریشن کی 250 سیٹوں میں سے 134 نشستوں پر عام آدمی پارٹی نے کامیابی حاصل کرکے بلدیات میں بی جے پی کے 15 سالہ اقتدار کو زمین بوس کردیا۔
بھارتیہ جنتا پارٹی 104 نشستیں حاصل کرپائی جب کہ 2017 کے بلدیاتی الیکشن نتائج کے مقابلے میں مودی کی جماعت کو اس بار 68 نشستوں پر شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ عام آدمی پارٹی نے 2017 کے مقابلے میں 90 نشستیں زیادہ حاصل کیں۔
کانگریس کو اپنی 10 نشستیں کھونا پڑیں۔ وہ صرف 9 سیٹوں پر کامیابی حاصل کرپائے۔ عام آدمی پارٹی اور کانگریس کے درمیان دہلی کی بلدیات میں حکومت قائم کرنے کے حوالے سے رابطہ بھی ہوا ہے۔
خیال رہے کہ عام آدمی پارٹی گزشتہ 7 برسوں سے دہلی کی حکمراں جماعت ہیں تاہم وہ گزشتہ بلدیاتی الیکشن میں کامیابی حاصل نہیں کرپائی تھی۔
ریاست پنجاب کے عام انتخابات میں کانگریس کے مقابلے میں عام آدمی پارٹی کی غیر متوقع کامیابی کے بعد دہلی بلدیاتی الیکشن میں کامیابی اس جماعت کی مقبولیت کا اشارہ ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔