لاہور پولیس نے فراڈ کیس میں اداکارہ کو گرفتار کرلیا

میاں اصغر سلیمی  بدھ 7 دسمبر 2022
فوٹو فائل

فوٹو فائل

 لاہور: اسٹیج اداکارہ ثمر رانا کو فراڈ کیس میں ضمانت منسوخ کرنے پر تھانہ اقبال ٹاؤن پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اداکارہ ثمر رانا کو تھانہ اقبال ٹاؤن انویسٹی گیشن نے گرفتار کر لیا، ثمررانا پر چھبیس لاکھ روپے کے فراڈ کا کیس تھا جس کی ضمانت ہائی کورٹ سے منسوخ ہو گئی۔

اداکارہ نے ضمانت حاصل کرنے کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا جس کو جج نے مسترد کیا اور ضمانت منسوخ ہونے پر ثمر رانا کو اقبال ٹاؤن پولیس نے گرفتار کرکے تھانہ لٹن روڈ خواتین کی حوالات بند کردیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق اداکارہ ثمر رانا نے شہری سید کلیم علی شاہ سے مکان فروخت کرنے کے لئے چھبیس لاکھ روپے لئے اور گھر نہ دیا، جس پر اداکارہ کے خلاف مقدمہ درج کروایا اور پھر جب تفتیش شروع ہوئی تو معلوم ہوا کہ ثمر رانا کیخلاف مختلف تھانوں میں فراڈ کرنے پر 10 سے زائد ایف آئی آرز درج ہوچکی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔