آرمی چیف کا دورہ کراچی، مزار قائد پر حاضری

ویب ڈیسک  بدھ 7 دسمبر 2022
فوٹو: پی ٹی وی

فوٹو: پی ٹی وی

 راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے دورہ کراچی کے موقع پر بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے قائد اعظم کے مزا پر  پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی،بعد ازاں آرمی چیف نے کور ہیڈ کوارٹرز کراچی کا دورہ کیا،آرمی چیف کو آپریشنل، سیکیورٹی اور فارمیشن کے دیگر امور بشمول سندھ بالخصوص اندرون سندھ میں حالیہ قدرتی آفات کے دوران سول انتظامیہ کی مدد کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ملک میں حالیہ  سیلاب کے دوران آپریشنل تیاریوں اور سندھ کے لوگوں تک پہنچنے پر فوج اور رینجر کے دستوں کو سراہا۔

آرمی چیف نے صوبے خصوصاً کراچی میں محفوظ ماحول کو برقرار رکھنے کے لیے فارمیشن اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تعریف کی۔

قبل ازیں کراچی پہنچنے پر کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔