وزیر خارجہ دو روزہ سرکاری دورے پرانڈونیشیا پہنچ گئے

ویب ڈیسک  بدھ 7 دسمبر 2022
—فائل فوٹو

—فائل فوٹو

 اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری دو روزہ سرکاری دورے پر انڈونیشیا پہنچ گئے۔ 

دفتر خارجہ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری انڈونیشین وزیر خارجہ سے ملاقات اور 15 ویں بالی ڈیموکریسی فورم میں شرکت کریں گے۔

حکام دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری افغان بچیوں کی تعلیم پر بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔