- تحریک انصاف پر پابندی کے اشارے مل رہے ہیں، زلمے خلیل زاد
- تحریک انصاف کی سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھنے کی دعوت
- عرب امارات: رمضان کی آمد پر 1 ہزار 25 قیدیوں کی رہائی کا حکم
- پی ٹی آئی کو مینار پاکستان پرجلسے کی اجازت مل گئی
- جان لیوا پھپھوندی کا انفیکشن امریکا میں تیزی سے پھیلنے لگا
- سابق ٹینس چیمپئن مارٹینا ناوراتیلووا نے کینسر کو شکست دے دی
- جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں سے مقابلہ، آئی ایس آئی کے بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی شہید
- جنوبی افریقا کی تیسرے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو شکست، سیریز1-1سے برابر
- ملک کے مختلف علاقوں میں شدید زلزلے میں 4 جاں بحق، سوات سب سے زیادہ متاثر
- بھارتی پنجاب میں خالصتان کے حامی سکھوں کیخلاف آپریشن سے خوف و ہراس
- قرآن نذرآتش کرنے والے سیاستدان کے برطانیہ میں داخلے پر پابندی
- پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج شام چار بجے ہوگا
- 3 امریکیوں نے سعودی عرب کا اہم ایوارڈ اپنے نام کرلیا
- کراچی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید، دوسرا زخمی
- روس نے یوکرین امن مذاکرات میں 4 ممالک کی شرکت مسترد کردی
- ای سی سی؛ گلگت بلتستان کیلئے 25 ہزار میٹرک ٹن گندم جاری کرنے کی منظوری
- سعودی عرب میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا
- ڈیرہ اسماعیل خان میں چیک پوسٹ پر حملہ، تین فوجی جوان شہید
- زمان پارک سے گرفتار دو افراد کا کالعدم تنظیموں کے ساتھ رابطے کا دعویٰ
- بلوچستان میں کم عمری کی شادی روکنے کے قانون کا مسودہ تیار
چاند کے سفرمیں کھینچی گئی کرہ ارض کی تاریخی تصویرکو 50 برس گزرگئے

اپالو 17 سے لی گئی زمین کی اس تصویر اب 50 برس ہوچکے ہیں۔ فوٹو: ناسا
پیساڈینا، کیلیفورنیا: چاند کے سفر کے دوران زمین کی اتاری گئی شاندار اور تاریخی تصویر کو اب پورے 50 برس ہوچکے ہیں۔ اس تصویر کو ’نیلے سنگِ مرمر‘ (دی بلو ماربل) کا نام دیا گیا ہے۔
دسمبر 1972 میں اپالو 17 کے خلانوردوں نے اپنے سفر کے دوران کرہِ ارض کی ایک شاندار تصویر کھینچی تھی جس میں افریقہ اور قطبِ جنوبی کو واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے جس پر بادل بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔ یہ تصویر ناسا کے خلانوردوں، یوگین جین کرنن، رونالڈ ایونز اور ہیریسن شمٹ نے سات دسمبر کو ہیسل بینڈ کیمرے اور زیئس لینس سے کھینچی تھی۔ یہ تصویر 45000 کلومیٹر کے فاصلے پر اس وقت لی گئی تھی جب وہ چاند کی جانب رواں دواں تھے۔
50 سال پرانی یہ تصویر آج بھی کرہِ ارض کی خلا سے لی گئی بہترین تصاویر میں سے ایک ہے۔ اس میں خوبصورت نیلی زمین کے پس منظر میں تاریک سیاہ خلا کو دیکھا جاسکتا ہے۔ ناسا کے مؤرخ اسٹیفن گربر نے کہا کہ اپالو 17 کے خلانوردوں کا باضابطہ زمین کی تصویر لینے کا ارادہ نہیں تھا۔ لیکن تمام خلانوردوں کو فوٹوگرافی کی تربیت دی گئی تھی۔
50 برس کے دوران یہ تصویر دنیا بھر میں زمین کو دکھانے کے لیے سب سے زیادہ استعمال کی گئی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔