خیبر پختونخوا میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں 4 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  بدھ 7 دسمبر 2022
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

مالا کنڈ: خیبر پختونخوا میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

سوات کی  تحصیل کبل کے برہ بانڈہ میں فائرنگ سے  2 افراد جاں بحق ہوئے، پولیس کے مطابق ملزم نے جماعت دہم کے طالب علم کو فائر کرکے قتل کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار دی۔

ڈی آئی خان  چنڈہ چیک پوسٹ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بوگئے ،پولیس کے مطابق  نامعلوم ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے،  مرنے والے دونوں افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔