- پشاور میں آٹے کی مفت تقسیم کے دوران پولیس اور شہریوں میں جھڑپیں
- پنڈی میں طالبعلم کا اغوا اور قتل، پولیس مقابلے میں اغوا کار بچے کا ٹیچر ہلاک
- لاہور؛ موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے سابق ایس پی جاں بحق
- وزیراعظم کی زیر صدارت اتحادیوں کا اجلاس، نواز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے شریک
- پاک نیوزی لینڈ ٹی20 سیریز؛ ٹکٹ کب کہاں اور کس قیمت پر ملیں گے؟
- عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے نیب طلبی کو عدالت میں چیلنج کردیا
- مودی کی ڈگری دکھانے کے مطالبے پر وزیراعلیٰ دہلی پر جرمانہ عائد
- پنجاب حکومت نے آٹا تقسیم کے دوران 20 ہلاکتوں کا دعویٰ مسترد کردیا
- ’’خصوصی سلوک‘‘ نہیں چاہتا! ٹیم میں موقع دیا جائے، احمد شہزاد کا مطالبہ
- بھگدڑ سے ہلاکتیں؛ فیکٹری مالک سمیت 8 ملزمان ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
- ایک اور غیر ملکی ایئرلائن کا پاکستان کیلیے آپریشن شروع کرنے کا اعلان
- جسٹس مسرت ہلالی نے قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کا حلف اٹھا لیا
- بھارت میں انتہائی مطلوب سکھ رہنما نے نامعلوم مقام سے ویڈیو پیغام جاری کردیا
- مارچ میں افراط زر کی شرح 35.4 فیصد کی بلند ترین سطح پر آگئی
- نئی قومی اسپورٹس پالیسی کا نوٹیفکیشن جاری، فیڈریشنز پر نئی پابندیاں
- لاہور؛ گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنے والا ملزم گرفتار، لڑکی بازیاب
- کوئٹہ: رمضان المبارک کے دوران مسالہ جات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
- شاداب کو بابراعظم کے نائب سے ہٹائے جانے کا امکان
- بلوچستان کے نواحی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، 3 بچے جاں بحق
- دبئی جانیوالے مسافر سے ڈھائی کروڑ سے زائد مالیت کا سونا برآمد
ہندوتوا سازشوں کو بے نقاب کرتی پہلی پاکستانی ویب سیریز سے بھارت میں ہلچل

—فوٹو
لاہور: پاکستان میں پہلی بارنجی پروڈکشن کمپنی کی جانب سے ’’سیوک- دی کنفیشنز‘‘ نامی ایسی ویب سیریز تیار کی ہے جس میں بھارت میں مسلمانوں اورسکھوں کے ساتھ ہونیوالے مظالم اوردہشت گردی کے واقعات کے پیچھے چھپی شدت پسند ہندوؤں اور بھارتی حکومت کی سازشوں کوبے نقاب کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
سیوک – دی کنفیشنز کے نام سے تیار کی گئی ویب سیریز کی پہلی قسط ہی سوشل میڈیا پرشیئرہونے کے بعد بھارت ہلچل مچ گئی ہے۔ اس ویب سیریز میں بھارت میں 1984 سے 2022 تک ہونیوالے اہم واقعات خاص طورپربھارت کی سابق وزیراعظم اندراگاندھی کے قتل کے بعد سکھوں کا قتل عام، سمجھوتہ ایکسپریس پرحملہ، بابری مسجد کی شہادت، شدت پسند ہندوؤں کا مسلمانوں اورسکھوں کے ساتھ غیرانسانی سلوک، تاج محل سمیت مسلمانوں کی یادگاروں کوتباہ کرنے سازشیں اورواقعات کو الگ الگ کہانیوں کی شکل دی گئی ہے۔
ویب سیریز کے ذریعے مسلمانوں اورسکھوں کی نسل کشی اوردہشت گردی کے واقعات پر پڑے چھوٹے کے پردے کو اٹھانا ہے جبکہ دنیا کویہ دکھانے کی کوشش کی گئی ہے بھارت میں کس طرح اقلیتوں کوجینامشکل بنادیا گیا۔
ویب سیریزکی اہم بات یہ بھی ہے کہ بھارت میں ہونیوالے دہشت گردی کے مختلف واقعات کو کس طرح پاکستان، مسلمانوں اورسکھوں سے جوڑنے کی سازش کی گئی ان پہلوؤں کوبھی اجاگرکیا گیا۔ سچ لکھنے اوردکھانے والے بھارتی صحافیوں کاقتل، میڈیاہاؤسزپرپابندیاں، اہم سکھ رہنماؤں اورگلوکاروں کا قتل سمیت کئی اہم واقعات اس ویب سیریزمیں اجاگرکئے گئے ہیں۔
ویب سیریزکی کہانی سجاد گل نے لکھی ہے اور اسے ہدایت کار انجم شہزادہیں،اداکاروں میں محسن عباس، حاجرہ یامین، نذر الحسن، نیئر اعجاز، عدنان جعفر اور عمارہ ملک شامل ہیں۔
ویب سیریزکی پہلی قسط ریلیزہونے کے بعد بھارت میں اس ویب سیریز پر پابندی کے مطالبے سامنے آنے لگے ہیں۔ حالانکہ بھارت درجنوں ایسی فلمیں اورڈرامے تیارکرچکا ہے جن میں دہشت گردی کے واقعات میں پاکستانی اداروں کو ملوث دکھائے جانے کی کوشش کی جاتی ہے۔
دوسری طرف پاکستان سمیت کینیڈا،امریکا، برطانیہ سمیت دیگرممالک میں موجود پاکستانی خاص طورپر بھارتی نژادسکھ اس ویب سیریزکوپسند کررہے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔