- عمران خان نے مذاکرات کی مشروط آمادگی ظاہر کردی
- شام میں جنگ سے متاثرہ بچوں کو سلانے کے لیے ریڈیواسٹیشن خصوصی لوری نشر کرنے لگے
- گولیمار میں نوجوان پر فائرنگ ایس ایچ او رضویہ کی پرائیویٹ پارٹی نے کی، تحقیقات میں انکشاف
- سربراہی اجلاس میں پاکستان کی عدم شرکت سے تعلقات متاثر نہیں ہونگے، امریکا
- شام پر اسرائیلی حملے میں ایرانی افسر جاں بحق
- کراچی میں راشن تقسیم کے دوران بھگدڑ سے 3 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
- ججز کے درمیان اختلاف عدلیہ کیلیے اچھے نہیں ہیں، پاکستان بار کونسل
- پی ٹی آئی کے لاپتا رہنما اظہرمشوانی گھر واپس پہنچ گئے
- اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر287 روپے برقرار
- نومولود بچھڑے کی کھال پر مسکراتا چہرہ دیکھ کر عوام بھی خوش
- کاٹے جانے پر پودے بھی آہ و بکا کرتے ہیں
- قبل ازوقت پیدا ہونے والے بچے جوانی میں بھی دمے سے متاثرہوسکتے ہیں
- روس اور شمالی کوریا کے درمیان ہتھیاروں کی خرید و فروخت کے شواہد ہیں؛ امریکا
- واٹر ٹینکرکی ٹکر سے 10 سالہ بچہ جاں بحق
- جاپانی وزیراعظم کی مسلم ممالک کے سفراء کو دعوت افطار
- سونے کی عالمی اور مقامی قیمت میں اضافہ
- بی جے پی کے رکن بجٹ سیشن میں موبائل پر فحش فلم دیکھتے رہے؛ ویڈیو وائرل
- اہم آئینی امور فل کورٹ سے ہی حل کرنے چاہئیں، جسٹس جمال
- انتخابات سےخوفزدہ ن لیگ چیف جسٹس کودھمکا رہی ہے، عمران خان
- ملک میں مہنگائی مزید بڑھنے کا امکان ہے، وزارت خزانہ
عمران خان چند دنوں میں اسمبلیاں توڑ دیں گے، شاہ محمود

فوٹو:فائل
لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان چند دنوں میں اسمبلیاں توڑ دیں گے جو نئے انتخابات کے لیے ہمارا سنجیدہ اقدام ہوگا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق زمان پارک میں عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی رہنماؤں کا اجلاس ہوا، جس میں ملک کی موجودہ صورت حال اور اسمبلیاں تحلیل کرنے کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔
اجلاس کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تمام اراکین نے اسمبلی کی تحلیل کا مکمل اختیار عمران خان کو دے دیا ہے اور وہ اگلے چند روز میں پنجاب و خیبرپختونخوا کی اسمبلیاں تحلیل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی سے ہمارے ممبران پہلے ہی باہر آچکے ہیں جبکہ صوبائی اسمبلیاں بھی تحلیل ہونے کا معاملہ چل رہا ہے اس لیے اب ہم عملی طور پر پارلیمان کا حصہ نہیں ہیں۔
پی ٹی آئی وائس چیئرمین نے کہا کہ اجلاس میں سب کو اعتماد میں لیا گیا ہے اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ملک کے تمام سیاسی و معاشی مسائل کا حل نئے انتخابات ہیں۔
شاہ محمود نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ پنجاب اور کے پی میں رمضان سے پہلے الیکشن کا عمل مکمل اور نئی حکومت آجائے، معیشت تیزی کے ساتھ تنزلی کی طرف جارہی ہے کیونکہ اب ملک میں سرمایہ کاری نہیں ہورہی۔
یہ بھی پڑھیں :پی ٹی آئی قیادت کا پنجاب کابینہ میں توسیع پر شدید تحفظات اور ناپسندیدگی کا اظہار
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نے معاملات کے حل کے لیے صدر مملکت کے توسط سے بات چیت کرنے کی کوشش کی مگر حکومت کے ساتھ فاصلوں میں کوئی پیشرفت نہیں ہوئی، ہم اداروں کے درمیان پیدا ہونے والی خلیج کو بھی دور کرنے کے لیے کردار ادا کررہے ہیں کیونکہ یہ ملکی مفاد میں ہے اور ہم کوئی نقصان دہ قدم اٹھانا نہیں چاہتے۔
انہوں نے واضح کیا کہ ملکی مسائل کا واحد حل شفاف انتخابات ہیں، ہماری خواہش ہے رمضان سے پہلے صوبوں میں نئی حکومتیں بن جائیں۔
یہ بھی پڑھیں :عمران خان پنجاب کابینہ میں توسیع سے لاعلم، خیال کاسترو وزیر بن گئے
عمران خان کو تکنیکی بنیاد پر سیاست سے آؤٹ نہیں کیا جاسکتا، فواد چوہدری
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کو تکنیکی بنیاد پر سیاست سے آؤٹ نہیں کیا جاسکتا، وفاق کے رویے کے خلاف صوبائی حکومتوں نے اسلام آباد میں احتجاج کا فیصلہ کیا۔
’زرمبادلہ کے ذخائر میں خطرناک حد تک کمی ہوگئی‘
پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری اور سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ ملک کی معاشی حالات بہت خراب ہے، زرمبادلہ کے ذخائر میں خطرناک حد تک کمی ہوگئی ہے، پاکستان کو انتشار اور معاشی مشکلات سے نکالنے کا واحد حل شفاف انتخابات ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔