- اعظم خان یو اے ای کے گولڈن ویزا ہولڈر بن گئے
- بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، ٹیم پاکستان بھیجنے سے پھر انکار
- 500 واں ٹی ٹوئنٹی، بنگلہ دیش لیگ میں شعیب کو گارڈ آف آنر پیش
- برطانیہ میں ماؤں سے بچوں میں ہیپاٹئٹس کی منتقلی میں اہم پیشرفت
- نیویارک میں گڑھا تین افراد کو نگل گیا جنہیں بمشکل بچالیا گیا
- ایلون مسک کا تخلیق کاروں کے لیے معاوضے کا اعلان
- ٹیکسٹائل اور ریڈی میڈ گارمنٹس پاکستانی معیشت میں اہم
- جنوری 2023، سیمنٹ کی فروخت میں 1.15 فیصد اضافہ
- کاغذ 200 فیصد مہنگا، درسی کتب، اسٹیشنری کی قیمتیں بڑھ گئیں
- کراچی کی 2 لاکھ 16 ہزار بجلی کی تنصیبات کو محفوظ بنایا، چیئرمین نیپرا
- پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج کینسر سے آگاہی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
- دوہرے ٹیکس سے چھٹکارہ: پاکستان اور افغانستان کے درمیان کنونشن پر دستخط
- شیخ رشید کے خلاف کراچی میں بھی مقدمہ درج
- آئی ایم ایف کا سرکاری اداروں کی نجکاری، بجلی گیس اور پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا مطالبہ
- کراچی میں ڈاکوؤں راج، ایک اور نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا، رواں سال میں اب تک 16 جاں بحق
- خیبرپختونخوا پولیس نے دہشت گردی کیخلاف فرنٹ لائن پر جنگ لڑی، آرمی چیف
- قومی اسمبلی کی 31 نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری
- مودی کا جنگی جنون؛ 24 ارب ڈالر کے جنگی ہتھیار خرید لیے
- سرکاری افسر کی بیٹی کی سالگرہ، کراچی چڑیا گھر شہریوں کیلیے بند
- سوڈان میں پوپ فرانسس کا دورہ؛ مسلح گروپ کی فائرنگ میں21 افراد ہلاک
خاتون نے حمل کا ڈھونگ رچا کر طیارہ اسپین میں اتروادیا، 27 مسافر فرار

استنبول جانے والے طیارے کو ہنگامی طور پر اسپین میں اتارا گیا تو اس سے 27 افراد نے اسپین میں داخل ہونے کی کوشش کی اور 14 مسافر تاحال لاپتہ ہیں۔ فوٹو: فائل
بارسلونا: اسپین میں ایک عجیب واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک خاتون نے اداکاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ بچے کو جنم دینے والی ہیں، اس کے بعد ہنگامی طور پر طیارہ ایئرپورٹ پر اتارا گیا تو اس دوران ایک دو نہیں بلکہ 27 افراد بھی کسی طرح ایئرپورٹ سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔
یہ واقعہ اسپین کے علاقے کیٹالونیا میں پیش آیا جس کے بعد پولیس نے 13 مسافروں کو غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہونے کے بعد گرفتار کرلیا ہے اور 14 افراد اب تک گرفت سے باہر ہے جن کی تلاش جاری ہے۔
ترکی سے تعلق رکھنے والی مشہور پیگاسس ایئرلائن مراکش کے شہر کیسا بلانکا سے استنبول جارہی تھی جس میں کل 228 مسافر موجود تھے۔ اس دوران ایک خاتون نے کہا کہ وہ حمل سے ہیں اور شاید بچے کی ولادت ہونے والی ہے۔ اس کے بعد ہنگامی حالت میں طیارے کو بارسلونا کے ایل پراٹ ایئرپورٹ پر اتارا گیا۔
جیسے ہی خاتون کو باہر لے جایا گیا کل 27 مسافر بھی اس دوران تیزی سے باہر نکلے اور ایئرپورٹ کی حدود سے باہر نکلنے کی کوشش کی۔ پولیس نے ان میں سے 13 افراد کو روک لیا جبکہ 14 افراد پولیس کو جُل دے کر فرار ہوگئے اور اب تک گرفتار نہ ہوسکے۔
دوسری جانب جب خاتون کو میٹرنٹی ہوم لے جایا گیا تو وہاں ڈاکٹروں نے کہا کہ اگرچہ وہ حاملہ ضرور ہیں لیکن زچگی میں ابھی کچھ وقت ہے۔ ڈاکٹروں کے اس بیان پر اب خاتون کو عوامی خلل اور فلائٹ روکنے کے الزام میں مقدمات کا سامنا کرنا ہوگا۔
پولیس نے جن 13 افراد کو پکڑا تھا ان میں سے 8 افراد نے دوبارہ طیارے میں بیٹھنے اور اپنی منزل یعنی استنبول جانے پر رضامندی ظاہر کی جب کہ بقیہ افراد نے اس سے انکار کیا اور بعض نے پناہ کی درخواست کی لیکن ان سب کو دوسری فلائٹ سے دوبارہ ان کے ملک بھیجا جائے گا۔
یہ خبر سامنے ضرور آئی ہے تاہم حکومتِ اسپین نے ان افراد کے ممالک کی کوئی تفصیلات نہیں دی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔