صدر فیفا سے لیاری میں فٹبال کے کھلاڑیوں کی صلاحیت کیلیے بات کی، بلاول

ویب ڈیسک  بدھ 7 دسمبر 2022
—فوٹو: ٹوئٹر اکاؤنٹ

—فوٹو: ٹوئٹر اکاؤنٹ

 اسلام آباد: و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے فیفا فٹ بال ورلڈ کپ میں مدعو کرنے پر قطری وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پورے پاکستان کو فخر ہے کہ قطر میں اس تاریخی ایونٹ پر پاکستانی سیکیورٹی فورس اورپروفیشل اور مزدور بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ 

سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹ پر انہوں نے کہا کہ میں نے صدر فیفا سے لیاری میں موجود فٹبال کے کھلاڑیوں کی صلاحیت کے لیے بھی بات کی ہے۔

https://twitter.com/BBhuttoZardari/status/1600501969344397312

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ قطر میں پاکستانی سفارت خانے کا دورہ کرکے خوشی ہوئی، کمیونٹی کو معیاری سفارتی سہولیات کو دیکھ کر خوشی ہوئی اور  پاک قطر تعلقات کو مزید وسعت دینے میں مزید محبت جاری رکھی جائے گی۔

انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ پاکستان تجارت اور سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ قطر سے اپنے تعلقات کو نئی بلندیوں کی سطح پر لیجانے کےلئے ہرعزم ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔