پی ٹی آئی قیادت کا پنجاب کابینہ میں توسیع پر شدید تحفظات اور ناپسندیدگی کا اظہار

ویب ڈیسک  بدھ 7 دسمبر 2022
فوٹو فائل

فوٹو فائل

 لاہور: پاکستان تحریک انصاف کی سینئر قیادت نے پنجاب کابینہ میں توسیع پر شدید تحفظات کا اظہار کردیا۔

عمران خان کی زیر صدارت پارٹی قیادت کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب کابینہ میں توسیع کے حوالے سے جب معاملے پر گفتگو ہوئی تو عمران خان خیال کاسترو کے وزیر بننے سے لاعلم نکلے۔

عمران خان نے نومنتخب وزیر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں سمجھا آپ کو کسی ڈیپارٹمنٹ کی سربراہی دی جارہی ہے، آپ کے حلف اٹھانے سے ہمارے بیانیے کو نقصان پہنچا مگر چلیں اب کوئی بات نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: عمران خان پنجاب کابینہ میں توسیع سے لاعلم، خیال کاسترو وزیر بن گئے

پی ٹی آئی اجلاس میں سینئر رہنما نے پنجاب کابینہ میں توسیع کی مخالفت کرتے ہوئے اس پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے تصدیق کی کہ میٹنگ میں نئے وزیر کے حلف اٹھانے پر قیادت نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اسمبلی کی تحلیل کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔