خیبرپختونخوا میں ڈالر ذخیرہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 7 گرفتار

اسٹاف رپورٹر  بدھ 7 دسمبر 2022
—فائل فوٹو

—فائل فوٹو

ویب ڈیسک: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں ڈالر ذخیرہ کرنے والے 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے نے مردان، بنوں، ابیٹ آباد اور ڈی آئی خان میں ڈالر ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے مختلف مقامات سے 7 ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کرلیے۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 1 کروڑ 41 لاکھ روپے اور 200 ڈالر کے علاوہ موبائل فون بھی برآمد ہوئے جنہیں فرانزک تجزیے کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق ملزمان بغیر قانونی اختیار متوازی بینکنگ کا غیرقانونی کاروبار کر رہے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔