- تباہ کن زلزلہ؛ آرمی چیف کی ہدایت پر پاک فوج کے 2 امدادی دستے ترکیہ روانہ
- 16 سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
- قومی ٹیم سے اخراج کی وجہ آج تک معلوم نہیں ہوئی، عماد وسیم کا شکوہ
- غذائی افراط زر سے متاثرہ ممالک کی فہرست جاری، پاکستان شامل
- پاکستان میں سی پیک کے تحت کوئلے سے چلنے والے پاورپلانٹ نے کام شروع کردیا
- ارد و لغت بورڈ؛ 55 اسامیوں میں 41 خالی، افرادی قوت کی شدید کمی
- شیونرائن اور ٹیگنرائن سنچری بنانے والے پہلے ویسٹ انڈین باپ بیٹے
- آسٹریلیا کے ٹی20 کپتان ایرون فنچ نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- پاک افغان میچز میں تماشائیوں کی ہلڑ بازی کا مسئلہ میٹنگ میں زیربحث
- ’پاکستان نہیں آنا تو جہنم میں جاؤ‘ ، جاوید میانداد بھارتیوں پر بھڑک اٹھے
- کراچی کنگز کا اسٹیرئنگ تبدیل، جارحانہ کرکٹ سے منزل تک رسائی کی خواہش
- ٹیوشن سینٹرز: فوائد اور نقصانات
- نو عمر لڑکیاں ورزش کرنے سے توجہ کو بہتر بنا سکتی ہیں
- سائنس دانوں نے پانی سے مشابہ برف بنالی
- آئی ایم ایف بجلی ٹیرف 50 فیصد بڑھانے پر بضد، حکومت 20 سے33 بڑھانے پر آمادہ
- فلپائن میں ’پیاز‘ ایک روز کے لیے کرنسی بن گئی
- 15 کروڑ سے زائد آمدن والی کمپنیوں پر سپر ٹیکس عائد
- روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ ترسیلات زر5.686 ارب ڈالرز تک پہنچ گئیں
- غیرملکی کرنسیوں کی انسداد اسمگلنگ، سی اے اے کے شعبہ کارگو میں بوتھ قائم کرنے کا فیصلہ
- ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلہ، اموات 4 ہزار 300 سے متجاوز
آئی سی سی رینکنگ: ون ڈے میں بابراعظم کی بادشاہت برقرار

ٹیسٹ فارمیٹ میں بابراعظم کا تیسرا نمبر، شاہین آفریدی دونوں فارمیٹ میں بطور بولر پانچویں نمبر پر رہے (فوٹو: ٹوئٹر)
دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ اور ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کردی، جس میں بابراعظم کی ایک روزہ میچز بادشاہت برقرار ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری ون ڈے رینکنگ کے مطابق بابراعظم پہلے جبکہ امام الحق دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ جنوبی افریقا کے وین ڈر ڈوسن تیسرے، ڈی کوک چوتھے اور وارنر پانچویں نمبر پر ہیں۔
ون ڈے فارمیٹ میں اگر بالنگ کی بات کی جائے تو ٹرینٹ بولڈ بدستور پہلے نمبر پرقابض ہیں جبکہ جوش ہیزل ووڈ دوسرے اور مچل اسٹارک تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ شاہین شاہ آفریدی پانچویں نمبر پر ہیں۔
ٹیسٹ رینکنگ
آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونے والی ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلیا کے مارنس لبوشین نے دوبارہ پہلی پوزیشن حاصل کرلی جبکہ اسٹیو اسمتھ دوسرے، قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم تیسرے، جوئے روٹ چوتھے اور رشبھ پینٹ پانچویں نمبر پر ہیں۔
ٹیسٹ فارمیٹ میں اگربالنگ کی بات کی جائے تو رینکنگ کے اعتبار سے آسٹریلیا کے پیٹ کمنز پہلے، بھارت کے روی چندرن ایوشن، دوسرے، انگلش بولر جیمز اینڈریشن تیسرے، بھارت کے جسپرت بھمرا چوتھے اور شاہین شاہ آفریدی پانچویں نمبر پر ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔