- بلوچستان کے نواحی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، 3 بچے جاں بحق
- دبئی جانیوالے مسافر سے ڈھائی کروڑ سے زائد مالیت کا سونا برآمد
- ایم ڈی سوئی سدرن گیس کمپنی کیخلاف ایف بی آر اور ایف آئی اے کی کارروائی
- بابراعظم کو بھارتی اسپورٹس نصاب میں شامل کرلیا گیا
- روضہ رسول ﷺ کے اطراف سونے اور تانبے کے نئے حصار کا افتتاح
- بھارت؛ طالبات کے شدید احتجاج پر پروفیسر کیخلاف جنسی ہراسگی کا مقدمہ درج
- خانگی جھگڑے، رشتوں میں دوریاں اور صنفی امتیاز
- امریکی ریستوران کے باہر سے 15 فٹ طویل چمچہ چوری ہوگیا
- واٹس ایپ نے انسٹاگرام جیسے ایڈیٹر کی آزمائش شروع کردی
- صد سالہ افراد بیماریوں سے زیادہ تیزی سے صحتیاب ہوتے ہیں، تحقیق
- حکومت نے گردشی قرضے میں کمی کیلئے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کردی
- جولائی تا مارچ: ٹیکس وصولیاں ہدف سے 304 ارب روپے کم رہنے کا انکشاف
- کراچی سانحہ؛ 10 سالہ بچہ ماں کی لاش جھنجھوڑ کر اٹھانے کی فریاد کرتا رہا
- بلوچستان کے وسائل پر کسی کو عیاشی نہیں کرنے دیں گے، وزیراعلیٰ
- شعیب ملک کی بیٹے کے ساتھ ’بیڈمنٹن‘ کھیلنے کی ویڈیو وائرل
- نیشنل ہائی وے پر مسافر وین اور ٹریلر میں خوفناک حادثہ، میاں بیوی سمیت 4 افراد جاں بحق
- اٹلی میں جدید ترین چیٹنگ پلیٹ فارم چیٹ جی پی ٹی پر پابندی عائد
- ملکی سیاسی صورتحال پر وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کا اجلاس طلب کرلیا
- کراچی میں زکوۃ تقسیم کے دوران بھگدڑ سے 3 بچوں سمیت 12 افراد جاں بحق
- انفارمیشن گروپ کے سہیل علی خان ایڈیشنل سیکرٹری(انچارج) وزارت اطلاعات تعینات
واٹس ایپ جلد ہی 15 نئی ایموجیز پیش کرے گا

واٹس ایپ جلد ہی کم سے کم 15 ایموجی پیش کررہا ہے۔ فوٹو: فائل
سان فرانسسكو: واٹس ایپ نے نہ صرف پہلے پیش کردہ آٹھ ایموجیز کو بہتر بنانے کا اعلان کیا ہے بلکہ بہت جلد مختلف صورتوں کو بیان کرنے والے مزید 15 ایموجی بھی سامنے آئیں گے تاہم اس سے قبل منتخب صارفین اور بی ٹا ٹیسٹر ان کی آزمائش کریں گے۔
واضح رہے کہ ایموجی کی منظوری کا باقاعدہ ایک ادارہ ہے جسے ’یونی کوڈ کنسورشیئم‘ کا نام دیا گیا ہے۔ ماہِ ستمبر نے اسی ادارے نے واٹس ایپ کے لیے 15 نئی ایموجی کی منظوری دیدی ہے۔ تاہم واٹس ایپ نے کل 21 ایموجی پیش کی تھیں جن میں سے چھ کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا ہے۔ تاہم تجزیہ نگاروں کے مطابق بقیہ ایموجی بھی منظور ہوجائیں گی۔
بہت جلد دنیا بھر میں موجود منتخب صارفین اور بی ٹا ٹیسٹر ان ایموجی کو آزمائیں گے، لیکن اسے جاری کرنے کے بارے میں ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ تاہم واٹس ایپ کے ڈویلپر گزشتہ آٹھ ایموجی کو بھی بہتر بنا رہے ہیں۔ دوسری جانب سام سنگ نے اس خبر کو کچھ بڑھایا ہے اور کہا ہے کہ وہ اپنے فون میں سب سے پہلے واٹس ایپ کی نئی ایموجی کو سپورٹ کرے گا۔
اندر کی خبر یہ ہے کہ نئی ایموجیز میں دل (ہارٹ) کا رنگ بدلا گیا ہے، فرشتوں کے پر، وائی فائی کی علامگ، ایک جیلی فش اور بانسری کی ایموجی شامل ہوں گی۔ اس کے علاوہ کچھ خاص کیرکٹر بھی موجود ہوں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔