- عمران خان کے بیان کے بعد زرداری یا مجھ پر حملہ ہوا تو حساب لیا جائے گا، بلاول بھٹو
- آزادی کا مفہوم سمجھنا ہے تو باچا خان سے سمجھیں، فضل الرحمان
- عمران خان کیساتھ مکافات عمل ہوگا، زندگی روتے ہوئے گزرے گی، مریم نواز
- اوگرا نے پیٹرول مہنگا کرنے کی قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا
- مجھے اور بچیوں کو فواد سے ملنے نہیں دیا گیا، حبہ چوہدری
- شفا اسپتال کو مریض کا 29 لاکھ روپے کا بل واپس کرنے کا حکم
- ٹویوٹا نے گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا
- شیخ رشید کی لال حویلی خالی کرانے سے روکنے کی درخواست خارج
- سابق چیئرمین نے مجھے بورڈ میں اہم عہدے کی پیشکش کی تھی، تنویر احمد
- لیگی کارکن نے مریم نواز کو ایئرپورٹ پر سونے کا تاج پہنا دیا
- مونس الٰہی کی اہلیہ تحریم الہی کی منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت منظور
- شاہین آفریدی اور بابراعظم ایک دوسرے کے مدمقابل آگئے
- اربوں روپے کرپشن کیس؛ سابق سیکشن آفیسر وزیراعلیٰ سندھ سیکریٹریٹ کی ضمانت مسترد
- 17 ارب کی کرپشن؛ ڈاکٹر عاصم کی نیب ریفرنس سے بریت کی درخواست
- سندھ طاس معاہدہ، بھارت کی عالمی عدالت میں قانونی عمل رکوانے کی کوشش
- لوگ بیروزگاری کی وجہ سے خودکشیاں کر رہے ہیں، سندھ ہائیکورٹ
- انٹیلیجنس ایجنسیوں کی کارروائی، خودکش حملہ آوروں کا نیٹ ورک پکڑا گیا
- مریم نواز پاکستان پہنچ گئیں، کارکنوں کا پرجوش استقبال
- سپریم کورٹ؛ 13 برس تک مخالف کو جھوٹے مقدمے میں پھنسانے پر ایک لاکھ جرمانہ
- بھارت؛ ایک ساتھ اڑان بھرنے والے 2 جنگی طیارے تصادم کے بعد گر کر تباہ
پچ اور فٹنس مسائل کے بعد اب موسم تیور دکھانے لگا

زاہد محمود کو ڈراپ کرکے نواز یا ابرار کو شامل کرنے پرغور، حارث کا خلا پُرکرنے کے امیدواروں میں حسن علی فیورٹ فوٹو : فائل
لاہور: پچ اورفٹنس مسائل کے بعد اب موسم تیور دکھانے لگا جب کہ فتح کے ٹریک پر واپسی کیلیے پاکستان ٹیم درست کمبی نیشن کی متلاشی ہے۔
پہلے ٹیسٹ میں راولپنڈی کی ڈیڈ پچ موضوع بحث بنی رہی، پی سی بی کواس وجہ سے سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا،انجری کی وجہ سے پاکستان کو شاہین شاہ آفریدی کی خدمات حاصل نہیں تھیں، اب حارث رؤف بھی مکمل سیریز سے باہر ہو چکے۔
ملتان میں موسم بھی امتحان لے گا، راولپنڈی میں انگلینڈ نے ٹاس جیتنے کا پورا فائدہ اٹھایا، مردہ پچ پر انگلش بولرز نے جاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فتح کا راستہ بنا دیا، مہمان بیٹرز نے رنز کی بہتی گنگا میں ہاتھ دھوئے اور ون ڈے کرکٹ کی طرز پر دونوں اننگز میں تیزی سے اسکور کیا، دوسری اننگز میں دباؤ کا شکار پاکستان ٹیم نے بالآخر پیسرز کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔
جمعے سے ملتان میں شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ کیلیے انجریز اور ناقص کارکردگی کے باعث ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان ہے، ملتان میں 16 سال سے کوئی طویل فارمیٹ کا انٹرنیشنل میچ نہیں کھیلا گیا۔
حالیہ ڈومیسٹک میچز میں یہاں کی پچ اسپنرز کو کچھ مدد فراہم کرتی رہی ہے،آخری فرسٹ کلاس میچ میں یاسر شاہ نے دونوں اننگز میں 5،5 وکٹیں حاصل کیں، میزبان کپتان بابر اعظم نے بہتر اور جاندار پچ کی خواہش ظاہر کی تھی۔
تیاری دیکھنے کیلیے بیٹنگ کوچ محمد یوسف پہلے ہی ملتان پہنچ چکے،انھوں نے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کی جانب سے دیے گئے پلان پر عمل درآمد کرانے کی کوشش کی ہے مگر اندازہ کھیل شروع ہونے پر ہوگا۔
ذرائع کے مطابق ملتان کی پچ کی صورتحال کے باوجود لیگ اسپنر زاہد محمود کو ڈراپ کیا جاسکتا ہے، انھوں نے راولپنڈی میں مجموعی طور پر 319 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں، محمد نواز اور ابرار احمد ٹیم میں اپنی جگہ بنانے کیلیے کوشاں ہیں، فاسٹ بولر حسن علی ممکنہ طور پر انجرڈ حارث رؤف کی جگہ لیں گے، محمد عباس کا نام بھی زیر غور آیا مگر رفتار کم ہونے کی وجہ سے شمولیت کا امکان کم رہ گیا ہے۔
حارث رؤف کو بطورشاہین شاہ آفریدی متبادل طلب کیا گیا تھا مگر وہ سیریز سے باہر ہوچکے،کپتان بابر اعظم پہلے ہی کہہ چکے کہ ملتان میں مختلف انداز کی کرکٹ کھیلیں گے۔
دوسری جانب انگلش ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان ہے، وکٹ کیپر بیٹر بین فوکس کو انجرڈ لیام لیونگ اسٹن کی جگہ شامل کیا جائے گا،وہ گھٹنے کا علاج کرانے کیلیے واپس روانہ ہو رہے ہیں۔ملتان کا موسم بھی میچ میں کردار ادا کرنے والا اہم عنصر ہو گا۔
صوبائی حکام نے آئندہ چند روز کیلیے دھند کا الرٹ جاری کردیا جو کھیل کو متاثر کرسکتا ہے جس کے باعث میچ تاخیر سے شروع کرنے کے ساتھ قبل از وقت بھی ختم کرنا پڑ سکتا ہے۔دونوں ٹیموں نے گذشتہ روزپریکٹس سے گریز کیا، انگلش کرکٹرز گالف کھیلنے کیلیے گئے۔
جمعرات کوپریکٹس سیشنز کیلیے میدان کا رخ کریں گی، 10 سے ایک بجے تک 3گھنٹے تک بھرپور مشقوں میں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ بہتر بنانے کے ساتھ کنڈیشنز سے ہم آہنگی کیلیے کوشش ہوگی، پریس کانفرنسز میں دونوں ٹیموں سے ایک ایک کھلاڑی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔