فیفا ورلڈکپ؛ عمدہ کھیل پیش کرنے والی جاپانی ٹیم کا واپسی پر شاندار استقبال

اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 8 دسمبر 2022
ہزاروں افراد ملکی ہیروز کا خیرمقدم کرنے کیلیے موجود تھے (فوٹو: ٹوئٹر)

ہزاروں افراد ملکی ہیروز کا خیرمقدم کرنے کیلیے موجود تھے (فوٹو: ٹوئٹر)

 ٹوکیو: قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ میں عمدہ کھیل پیش کرنے والی جاپانی ٹیم کا وطن واپسی پر شاندار استقبال کیا گیا۔

جاپانی ٹیم کا قطر ورلڈکپ میں سفر پری کوارٹر فائنل میں کروشیا کیخلاف پنالٹی شوٹ آؤٹ پر 1-3 سے ناکامی پر ختم ہوگیا تھا تاہم گروپ ای کے 3 میچز میں جاپانی ٹیم نے 2 میچز جیت کر ٹاپ پوزیشن پائی تھی۔

فیفا ورلڈکپ میں جاپان کی ٹیم نے مضبوط سابق عالمی چیمپئنز جرمنی اور اسپین کو شکست سے دوچار کیا تھا۔

https://twitter.com/FIFAWorldCup/status/1600497801347170312

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔