- ہٹیاں بالا میں آتشزدگی کے باعث 6 دو اور 3 منزلہ رہائشی مکانات جل کر مکمل خاکستر
- لاہور میں دو گروپوں میں فائرنگ سے 2 بچے جاں بحق
- وہاڑی، چلتی بس میں بس ہوسٹس کے ساتھ زیادتی
- پاکستان مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم پرخاموش تماشائی نہیں بنے گا، بلاول بھٹو
- لاہور کے 84 تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل
- نئی دہلی میں سجائے گئے سالانہ چیئرٹی بازار میں پاکستانی کھانوں کی دھوم
- 27 سال بعد کوئٹہ میں کر کٹ کی واپسی ہو رہی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- اے سی سی اجلاس، پاکستان میں ایشیا کپ کے انعقاد کا فیصلہ نہ ہوسکا
- کراچی: جیولری شاپ سے ڈاکو 50 لاکھ نقدی اور زیورات لوٹ کر فرار
- پشاور پولیس لائنز دھماکا؛ شہدا کی تعداد 84 نکلی حتمی فہرست جاری
- ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ؛ ٹرافی کی تقریبِ رونمائی کا انعقاد
- کراچی میں مشتعل شہریوں نے دو ڈاکوؤں کو زندہ جلادیا
- شاہین آفریدی نکاح کی تصاویر وائرل ہونے پر خفا
- پشاور پولیس لائنز دھماکا کیس کی تحقیقات میں بڑی پیشرفت
- اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں مسلح افراد کی لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی
- شیخ رشید کی حوالگی کیلیے کراچی کا ایس ایچ او صحافی بن کر اسلام آباد کی عدالت پہنچ گیا
- بھارت کا روسی پیٹرول کی ادائیگیاں ڈالر کے بجائے درہم میں کرنے کا فیصلہ
- کراچی کے طلبہ نے اسٹریٹ کرائمز کا حل پیش کردیا
- شیخ رشید کو سندھ منتقل کرنے کی درخواست مسترد
- آواز دہرے طریقے سے سرطان کا علاج کرسکتی ہے
چین اور سعودی عرب میں 29 ارب ڈالر کے معاہدے متوقع

چینی صدرشی جن پنگ انوسٹمنٹ کانفرنس میں شرکت کیلیے سعودیہ عرب پہنچ گئے ۔ فوٹو : فائل
ریاض: چین کے صدر شی جن پنگ تین روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔
شی جن پنگ کے دورے کے دوران 29ارب ڈالر کے معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔ سرکاری سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر شی جن پنگ کو سعودی چین انوسٹمنٹ سمٹ میں شرکت کی دعوت سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے دی تھی۔ سعودی چین انوسٹمنٹ کانفرنس نو دسمبر تک جاری رہے گا۔
شاہ سلمان کی سربراہی میں ہونے والی کانفرنس میں سعودی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان بھی شریک ہونگے۔چینی صدر کے دورے کے دوران ریاض کانفرنس برائے چینی خلیجی تعاون و ترقیات کا انعقاد ہوگا جس میں خلیجی ممالک کے سربراہان شرکت کریں گے ۔اس دوران ایک اور کانفرنس بھی ہوگی جس میں چینی صدر کے ساتھ عرب ممالک کے سربراہان شریک ہونگے۔
ان کانفرنسوں کا محور سعودی عرب اور چین کے درمیان معیشت سمیت تمام شعبوں میں تعاون بڑھانا ہے۔ان کانفرنسوں میں خلیج تعاون کونسل کی قیادت اور دیگر عرب ممالک کے سربراہان شریک ہونگے۔
سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق صدر شی جن پنگ کے دورے سے دونوں ممالک کی قیادت کی دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے، سٹریٹیجک شراکت داری کو مضبوط کرنے اور ممکنہ سیاسی اور معاشی تعاون کے امکانات کو اجاگر کرنے کی خواہش کا اظہار ہوتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔