- کراچی؛ منشیات فروشوں اور موٹرسائیکل چوروں کیخلاف کارروائی، 6 ملزمان گرفتار
- بنگلہ دیش نے بولنگ کوچ ایلن ڈونلڈ کے معاہدے میں توسیع کردی
- پی ایس ایل؛ اوپنرز چھکے چھڑانے کیلیے بے تاب
- پرتھ پاکستان کی ٹیسٹ میں میزبانی کیلیے مچلنے لگا
- کوئٹہ میں نمائشی کرکٹ میچ کیلیے میدان سج گیا
- پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے
- بین الاقوامی عدالت بھارت سے کشمیریوں کی نسل کشی پر جواب مانگے، اہلیہ یاسین ملک
- فضائی آلودگی اور ڈپریشن کے خطرات میں اضافے کے درمیان تعلق کا انکشاف
- خونی برف جو چڑیا گھر کے درندوں کو گرمی میں مطمئن رکھتی ہے
- چیونٹیاں کینسر کی شناخت کر سکتی ہیں
- یوم یکجتہی کشمیر؛ روایتی احتجاج کب تک؟
- پولیس اہلکاروں میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق
- ہٹیاں بالا میں آتشزدگی کے باعث 6 رہائشی مکانات مکمل طور پر جل کر خاکستر
- لاہور میں دو گروپوں میں فائرنگ سے 2 بچے جاں بحق
- وہاڑی، چلتی بس میں بس ہوسٹس کے ساتھ زیادتی
- پاکستان مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم پرخاموش تماشائی نہیں بنے گا، بلاول بھٹو
- لاہور کے 84 تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل
- نئی دہلی میں سجائے گئے سالانہ چیئرٹی بازار میں پاکستانی کھانوں کی دھوم
- 27 سال بعد کوئٹہ میں کر کٹ کی واپسی ہو رہی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- اے سی سی اجلاس؛ پاکستان میں ایشیاکپ کے انعقاد کا فیصلہ نہ ہوسکا
جرمنی میں حکومت کا تختہ الٹنے کا منصبوبہ ناکام، فوجیوں سمیت 25 گرفتار

مشتبہ دہشت گرد نیٹ ورک رائش سٹیزنز موومنٹ کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے، وزیر انصاف (فوٹو انٹرنیٹ)
برلن: جرمنی میں حکومت کے خلاف سازش کرکے اقتدار کا تختہ الٹنے کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ ملک بھر میں چھاپا مار کارروائیوں میں دائیں بازو کی تنظیم سے وابستہ 25 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق وفاقی جرمن پولیس نے بدھ کے روز ملک میں دائیں بازو کے گروہ کے مشتبہ اراکین کو گرفتار کرنے کے لیے وسیع کریک ڈاؤن کیا۔ اس دوران مختلف شہروں سے 25 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ جرمن وزیر انصاف مارکو بوشمن کے مطابق ایسے عناصر کے خلاف کارروائی کی گئی ہے، جن پر ریاستی اداروں پر مسلح حملے کی منصوبہ بندی کا شبہ ہے۔
قبل ازیں جرمن وفاقی پراسیکیوشن ایجنسی اور وزیر انصاف نے کریک ڈاؤن کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ مشتبہ دہشت گرد نیٹ ورک رائش سٹیزنز موومنٹ کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق حکومت کے خلاف بغاوت کے الزام میں گرفتار ایک حاضر سروس فوجی اور فوج ہی کے کئی سابق اہل کاروں سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
چھاپا مار کارروائیوں میں گرفتار کیے گئے افراد پر الزام ہے کہ وہ گزشتہ برس نومبر سے جرمنی میں بغاوت کا منصوبہ بنا رہے تھے اور اس سلسلے میں وہ مشقوں سمیت اپنی ہر طرح کی سرگرمی میں مصروف رہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔