- زمان پارک میں ہی ہوں جس کو مارنا ہے آکر مار دے، عمران خان
- پہلا ٹی ٹوئنٹی: افغانستان نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی
- ایس ایچ اوسمیت11 اہلکاروں پر شہری کے اغوا کا مقدمہ درج
- آئی ایم ایف کے مطالبے پر اسٹیٹ بینک نے درآمدات پر ڈالر کیش مارجن کی شرط ختم کردی
- کراچی: سپرہائی وے پر ٹریفک حادثہ، 2 سگے بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق
- خالصتان تحریک کے رہنما کو گھر میں پناہ دینے پر خاتون گرفتار
- رمضان میں بھی صوبے میں گیس اور بجلی دستیاب نہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان
- صدر عارف علوی اپنی اوقات اورآئینی دائرے میں رہیں، وزیرداخلہ
- شارجہ اسٹیڈیم میں پاک افغان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی باجماعت نماز کی ادائیگی
- امریکا میں پہلی باحجاب خاتون جج کے عہدے پر تعینات
- ایف آئی اے نے جنسی ہراسانی اور فراڈ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا
- ایل سیز کا معاملہ؛ انڈس موٹرز کا پلانٹ بند کرنے کا اعلان
- گورنر نے خیبرپختونخوا میں انتخابات کیلیے 8 اکتوبر کی تاریخ دے دی
- اے این ایف کی ملک بھر میں کارروائیاں، منشیات کی بھاری مقدار برآمد
- باغیوں کا سابق سرغنہ کانگو کا وزیر دفاع منتخب
- الیکشن سے نہ ہم بھاگ رہے ہیں اور نہ پی ڈی ایم بھاگی ہے، گیلانی
- اعلانات کو حقیقت بنانے والے کو شہباز شریف کہتے ہیں، مریم نواز
- ایم کیو ایم کا کراچی میں 18 اپریل کو بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ
- صدر مملکت کا وزیر اعظم کو خط، الیکشن کے ممکنہ التوا اور گرفتاریوں پر اظہار تشویش
- ن لیگ کی عمران خان کے جھوٹے ’بیانیے‘ کے خلاف حکمتِ عملی تیار
طلاق کی شرح میں اضافہ کیوں ہو رہا ہے؟ شان شاہد نے وجہ بتا دی

(فائل فوٹو)
لاہور: پاکستان شوبز کے سینئر اداکار شان شاہد کا بڑھتی شرح طلاق سے متعلق کہنا ہے کہ لوگ یہ نہیں سمجھتے کہ ہمارے فیصلے سے ہماری زندگی پر کیسا اثر پڑے گا۔
حال ہی میں شان شاہد نے ایک نجی میگزین کو دیئے انٹرویو میں شوبز اداکاروں میں بڑھتی شرح طلاق کے حوالے سے اظہارِ خیال کیا ہے۔
شوبز انڈسڑی میں بڑھتی طلاقوں کے حوالے سے شان شاہد کا کہنا تھا کہ جوڑے میں سمجھ، اعتماد اور مطابقت بہت ضروری ہے درگزر اور معاف کرنا زندگی کا حصہ ہونا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اکثر لوگ محبت کے خیال سے پیار کرتے ہیں عشق میں مبتلا ہونے سے پہلے اُسے سمجھنا چاہیے جلد بازی میں فیصلے نہیں کرنے چاہیے، لوگ یہ نہیں سوچتے کہ ہمارے فیصلے سے ہماری زندگیوں پر کیا اثرات مرتب ہوں گے جس کی وجہ سے بہت سارے رشتوں میں ٹوٹ پھوٹ ہو رہی ہے۔
یاد رہے کہ شان شاہد اور آمنہ شان کی شادی کو کئی سال ہوچکے ہیں۔ اس خوبصورت جوڑے کی چار بیٹیاں ہیں اور وہ ایک ساتھ اچھی زندگی گزار رہے ہیں۔
خیال رہے کہ شوبز انڈسٹری میں ان دنوں شادیاں تاش کے پتوں کی طرح بکھر رہی ہیں، پچھلے کچھ عرصے میں سجل علی، احد رضا میر، مدیحہ رضوی، حسن نعمان، ثنا اور فخر، فیروز خان اور علیزہ سلطان جیسے کئی جوڑوں نے علیحدگی اختیار کی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔