- پشاور میں صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے کا معاملہ؛ 15 ڈاکٹرز معطل
- عماد کو پہلے ٹی20 میں پلئینگ الیون کیوں شامل نہیں کیا؟ سابق کرکٹرز کی تنقید
- 9 مئی کیسز؛ فواد چوہدری کی 14 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور
- بیوی کو آگ لگا کر قتل کرنے والا اشتہاری ملزم بہن اور بہنوئی سمیت گرفتار
- پی ٹی آئی حکومت نے دہشتگردوں کو واپس ملک میں آباد کیا، وفاقی وزیر قانون
- وزیر داخلہ کا کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کرنے کا فیصلہ
- فلسطین کواقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کا وقت آ گیا ہے، پاکستان
- مصباح الحق نے غیرملکی کوچز کی حمایت کردی
- پنجاب؛ کسانوں سے گندم سستی خرید کر گوداموں میں ذخیرہ کیے جانے کا انکشاف
- اسموگ تدارک کیس: ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور، ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ کو فوری تبدیل کرنیکا حکم
- سابق آسٹریلوی کرکٹر امریکی ٹیم کو ہیڈکوچ مقرر
- ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز کے صوابدیدی اختیارات سپریم کورٹ میں چیلنج
- راولپنڈٰی میں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش
- سعودی معاون وزیر دفاع کی آرمی چیف سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
- پختونخوا؛ دریاؤں میں سیلابی صورتحال، مقامی لوگوں اور انتظامیہ کو الرٹ جاری
- بھارت میں عام انتخابات کے پہلے مرحلے کا آغاز،21 ریاستوں میں ووٹنگ
- پاکستانی مصنوعات خریدیں، معیشت کو مستحکم بنائیں
- تیسری عالمی جنگ کا خطرہ نہیں، اسرائیل ایران پر براہ راست حملے کی ہمت نہیں کریگا، ایکسپریس فورم
- اصحابِ صُفّہ
- شجر کاری تحفظ انسانیت کی ضمانت
کراچی؛ والدہ کی ڈانٹ سے دل برداشتہ نوجوان نے پھندا لگاکر خودکشی کرلی
کراچی: شہر قائد کے علاقے لیاری میں انٹر پاس طالبعلم نے والدہ کی ڈانٹ سے دل برداشتہ ہو کر گلے میں رسی کا پھندا لگا کر خودکشی کر لی ۔
بغدادی کے علاقے لیاری آٹھ چوک حاجی پیر محمد روڈ کے قریب گھر سے ایک نوجوان کی گلے میں رسی کا پھندا لگی لاش ملی۔پولیس کے مطابق 18 سالہ نوجوان نے حال ہی میں انٹر کا امتحان پاس کیا تھا ۔
متوفی کا بڑا بھائی باسط علی سندھ پولیس میں اے ایس آئی اور ڈی آئی جی ساؤتھ آفس میں تعینات ہے جب کہ بہنوئی عاطف شہزاد اینٹی انکروچمنٹ فورس میں اے ایس آئی اور والد ایکسائز پولیس میں ملازمت کرتے ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق متوفی نے اپنی بہن کا موبائل فون توڑ دیا تھا جس پر اس کی والدہ نے ڈانٹا اور اس نے دل برداشتہ ہوکر اپنے کمرے میں جا کر دروازہ اندر سے بند کیا اور خودکشی کر لی۔
متوفی نوجوان کی نماز جنازہ صبح 10 بجے گھر کے قریب مسجد میں ادا کردی گئی، بعد ازاں میوہ شاہ قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔