کراچی؛ والدہ کی ڈانٹ سے دل برداشتہ نوجوان نے پھندا لگاکر خودکشی کرلی

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 8 دسمبر 2022
18 سالہ نوجوان نے حال ہی میں انٹر کا امتحان پاس کیا تھا  (فوٹو فائل)

18 سالہ نوجوان نے حال ہی میں انٹر کا امتحان پاس کیا تھا (فوٹو فائل)

  کراچی: شہر قائد کے علاقے لیاری میں انٹر پاس طالبعلم نے والدہ کی ڈانٹ سے دل برداشتہ ہو کر گلے میں رسی کا پھندا لگا کر خودکشی کر لی ۔

بغدادی کے علاقے لیاری آٹھ چوک حاجی پیر محمد روڈ کے قریب گھر سے ایک نوجوان کی گلے میں رسی کا پھندا لگی لاش ملی۔پولیس کے مطابق 18 سالہ نوجوان نے حال ہی میں انٹر کا امتحان پاس کیا تھا ۔

متوفی کا بڑا بھائی باسط علی سندھ پولیس میں اے ایس آئی اور ڈی آئی جی ساؤتھ آفس میں تعینات ہے  جب کہ بہنوئی عاطف شہزاد اینٹی انکروچمنٹ فورس میں اے ایس آئی اور والد ایکسائز پولیس میں ملازمت کرتے ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق متوفی نے اپنی بہن کا موبائل فون توڑ دیا تھا جس پر اس کی والدہ نے ڈانٹا اور اس نے دل برداشتہ ہوکر اپنے کمرے میں جا کر دروازہ اندر سے بند کیا اور خودکشی کر لی۔

متوفی نوجوان کی نماز جنازہ صبح 10 بجے گھر کے قریب مسجد میں ادا کردی گئی، بعد ازاں میوہ شاہ قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔