- کراچی میں سرکاری تیل چوری ہونے کا انکشاف
- چین کی نیوکلئیر انرجی کے شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی
- پیٹرول مزید 30 روپے لیٹر مہنگا ہونے کا امکان
- اعظم خان یو اے ای کے گولڈن ویزا ہولڈر بن گئے
- بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، ٹیم پاکستان بھیجنے سے پھر انکار
- 500 واں ٹی ٹوئنٹی، بنگلہ دیش لیگ میں شعیب کو گارڈ آف آنر پیش
- برطانیہ میں ماؤں سے بچوں میں ہیپاٹئٹس کی منتقلی میں اہم پیشرفت
- نیویارک میں گڑھا تین افراد کو نگل گیا جنہیں بمشکل بچالیا گیا
- ایلون مسک کا تخلیق کاروں کے لیے معاوضے کا اعلان
- ٹیکسٹائل اور ریڈی میڈ گارمنٹس پاکستانی معیشت میں اہم
- جنوری 2023، سیمنٹ کی فروخت میں 1.15 فیصد اضافہ
- کاغذ 200 فیصد مہنگا، درسی کتب، اسٹیشنری کی قیمتیں بڑھ گئیں
- کراچی کی 2 لاکھ 16 ہزار بجلی کی تنصیبات کو محفوظ بنایا، چیئرمین نیپرا
- پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج کینسر سے آگاہی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
- دوہرے ٹیکس سے چھٹکارہ: پاکستان اور افغانستان کے درمیان کنونشن پر دستخط
- شیخ رشید کے خلاف کراچی میں بھی مقدمہ درج
- آئی ایم ایف کا سرکاری اداروں کی نجکاری، بجلی گیس اور پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا مطالبہ
- کراچی میں ڈاکوؤں راج، ایک اور نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا، رواں سال میں اب تک 16 جاں بحق
- خیبرپختونخوا پولیس نے دہشت گردی کیخلاف فرنٹ لائن پر جنگ لڑی، آرمی چیف
- قومی اسمبلی کی 31 نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری
پرتگال کے نوجوان اسٹرائیکر نامی گرامی فٹبالرز پر بھاری پڑگئے

تابڑ توڑ حملوں نے سوئس فٹبال ٹیم کا بھرکس نکال دیا، 1-6 سے فتحیاب۔ فوٹو: پی او آر
کراچی: نوجوان گونسالو راموس نامی گرامی فٹبالرز پر بھاری پڑگئے جب کہ پرتگال کی جانب سے موقع ملتے ہی ورلڈ کپ میں پہلی ہیٹ ٹرک جڑدی۔
گونسالو راموس نے پرتگال کی جانب سے موقع ملتے ہی پہلے ورلڈ کپ اسٹارٹ کو ہی ہیٹ ٹرک سے یادگار بنالیا، ان کی شاندار کارکردگی کی بنیاد پر ٹیم نے سوئٹزرلینڈ کو 6-1 سے مات دے کر 16 برس بعد پہلی مرتبہ کوارٹر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔
کوچ فرانانڈو سانتوس نے ملک کے آل ٹائم ٹاپ اسکورر کرسٹیانو رونالڈو کو بینچ پر بٹھاتے ہوئے بینفیشا کے فارورڈ راموس کو لائن کی لیڈنگ کا موقع دیا، 21 سالہ فٹبالر نے ورلڈ کپ سے صرف 3 روز قبل ایک دوستانہ میچ میں ڈیبیو کیا تھا، اس مقابلے سے قبل قطر میں انھیں بطور متبادل صرف 10 منٹ کھیلنے کا موقع میسر آیا تھا مگر انھوں نے میدان میں ثابت کردیا کہ وہ بڑے اسٹیج کے ہی کھلاڑی ہیں۔
راموس نے مقابلے میں کرسٹیانو رونالڈو کی کمی محسوس ہی نہیں ہونے دی جنھیں آخر میں متبادل کے طور پر میدان میں اتارا گیا ،انھوں نے گول پوسٹ پر ایک حملہ بھی کیا مگر آئوٹ سائیڈ کی وجہ سے گول شمار نہیں ہوا۔
راموس نے پہلا گول 17 ویں منٹ میں کیا، کپتان پیپے نے 33 ویں منٹ میں برتری کو دگنا کیا، وقفے پر پرتگال کو2-0سے برتری حاصل تھی، کھیل دوبارہ ہوئے 6 منٹ ہی ہوئے تھے کہ راموس نے ڈائیگو ڈالوٹ کے کراس پر گیند جال میں پہنچا دی۔
رافیل گورینو نے گول کرکے ٹیم کی برتری کو4-0کیا، 58 ویں منٹ میں سوئٹزرلینڈ کے مینیول اکانجی نے گول کرکے خسارہ کم کرنے کی کوشش کی، راموس نے 67 منٹ میں اپنا تیسرا جبکہ آخری لمحات میں رافیل لیو نے ٹیم کا چھٹا گول کرکے پرتگال کو6-1سے فتح دلادی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔