- کراچی میں ماہرامراض چشم ڈاکٹر بیربل ’’ٹارگٹ کلینگ‘‘ میں جاں بحق
- بھارت جانے والے پاکستانی ہندو تارکین کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور
- سندھ حکومت نے چار اپریل کو عام تعطیل کا اعلان کردیا
- ایمریٹس ایئرکا امریکی ایئرلائن سے کوڈ شیئرمعاہدہ طے پاگیا
- عمران خان نے اظہر مشوانی کی گمشدگی کیخلاف ملک گیر احتجاج کی کال دے دی
- مسلسل تین برس تک خیمے میں سونے والے لڑکے نے لاکھوں ڈالر جمع کرلیے
- ٹوٹی پھوٹی سڑکوں سے تنگ برطانوی شہری نے گڑھوں کو نوڈلز سے بھرنا شروع کردیا
- فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ناٹنگھم شائر کا حصہ بن گئے
- کراچی: صدر میں دکان سے 35 لاکھ کے موبائل فونز لوٹنے والا افغان گینگ گرفتار
- ناسا نے مریخ کے لیے چار رضاکاروں کی تربیت کا اعلان کردیا
- ہنگامہ آرائی کے مقدمات؛ پی ٹی آئی رہنماؤں کو جے آئی ٹی نے طلب کرلیا
- زرمبادلہ کے ذخائر 35 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کم ہوگئے
- ریاست اور ادارے دہشت گرد اور فتنے کے حکم پر نہیں چل سکتے، مریم نواز
- سرراہ نوجوان لڑکی کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
- جسٹس قاضی فائز عیسی کیخلاف ریفرنس واپس لینے کیلیے وزیراعظم نے صدر کو خط لکھ دیا
- آئی او ایس اپ ڈیٹ کے بعد آئی فون صارفین بیٹری مسائل کا شکار
- روس نے جاسوسی کے الزام میں امریکی صحافی کو گرفتار کرلیا
- کراچی کیلیے بجلی مہنگی اور پورے ملک کیلیے سستی کرنے کی منظوری
- زمان پارک میں عمران خان کی سیکورٹی کیلیے خیبرپختونخوا سے تازہ دم ورکرز طلب
- بھارت اپنی ٹیم پاکستان نہیں بھیج سکتا تو ہم کیسے بھیجیں؟ نجم سیٹھی
ٹائٹل کی جنگ 32 سے 8 ٹیموں تک سمٹ آئی

نشست پکی کرانے والی سائیڈزمیں برازیل سب سے زیادہ 5 ٹرافیز جیت چکی (فوٹو: ٹوئٹر)
کراچی: ورلڈ کپ ٹائٹل کی جنگ 32 سے 8 ٹیموں تک سمٹ آئی جب کہ جمعے سے کوارٹر فائنلز میں مزید 4 ٹیموں کو ناک آؤٹ کرنے کیلیے گھمسان کا رن پڑے گا۔
منگل کے روز کھیلے گئے میچز کے ساتھ ہی قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ کا لاسٹ 16 مرحلہ بھی ختم ہوگیا، اس کے ساتھ ہی ایونٹ میں بڑے خواب آنکھوں میں سجائے شریک ہونے والی 32 ٹیموں میں سے صرف 8 باقی رہ گئی ہیں۔
ابتدائی راؤنڈ سے ہی جرمنی، بیلجیئم، یوروگوئے اور ڈنمارک جیسی بڑی ٹیموں کا بوریا بستر گول ہوگیا تھا، جس کے بعد لاسٹ 16 میں سے امریکا، آسٹریلیا، پولینڈ، سینیگال، جاپان، جنوبی کوریا اور اسپین جیسی ٹیمیں بھی باہر ہوگئیں۔
پہلا کوارٹر فائنل جمعے کو کروشیا اور برازیل کے درمیان کھیلا جائے گا،رات کو نیدرلینڈز اور ارجنٹائن مدمقابل آئیں گے ،ہفتے کو پہلا میچ مراکش اور پرتگال میں ہوگا، چوتھا کوارٹر فائنل اسی شب انگلینڈ اور فرانس کے درمیان شیڈول ہے۔
فائنل 8 میں جگہ بنانے والی ٹیموں میں برازیل نے سب سے زیادہ 5 ٹائٹلز جیتے ہیں، ارجنٹائن اور فرانس نے 2، 2 مرتبہ چمچماتی سنہری ٹرافی کو ہاتھوں میں تھاما، انگلینڈ نے واحد ٹائٹل 1966 میں جیتا تھا، نیدرلینڈز،کروشیا، مراکش اور پرتگال نے ابھی تک ایک بھی ٹرافی نہیں جیتی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔