- پاک فضائیہ کے تربیتی مشاق طیارے کی مردان میں ہنگامی لینڈنگ
- آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم کی ون ڈے میں پہلی، ٹی20 میں تیسری پوزیشن
- موجودہ اور پچھلی حکومت میں نیب ترامیم سے مستفید افراد کے نام سامنے آگئے
- شیخ رشید ایک روز کیلیے مری پولیس کے حوالے
- بلاول بھٹو کا آئی ایم ایف سے ٹارگٹڈ سبسڈیز دینے کا مطالبہ
- پارلیمانی کمیٹی کا جعلی ڈگری پربرطرف پی آئی اے ملازمین کی بحالی کا حکم
- انتخابات کی تاریخ کا فوری اعلان کریں، صدر کا چیف الیکشن کمشنر کو خط
- طالبان حکومت کا افغانستان میں ڈالرز کی اسمگلنگ پر سخت سزاؤں کا اعلان
- پاکستان میں 42 فیصد بچے اسٹنٹنگ کا شکار ہیں،یونیسیف
- آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئین شپ کا فائنل کس مقام پر ہوگا؟ نام سامنے آگیا
- شاہین کپتان ہو! لاہور ہو تو ٹرافی اٹھانے کا مزہ ایسا کہیں نہیں، قلندرز ہیڈکوچ
- حکومت نہیں چاہتی کہ بلدیاتی انتخابات کا عمل آگے بڑھے، حافظ نعیم
- راہول گاندھی نے مودی کی کرپشن سے پردہ اٹھادیا
- پرائیویسی کیسے رکھی جاتی ہے؟
- پی ایس ایل8 میں شریک ٹیموں اور آفیشلز کو ’اسٹیٹ گیسٹ‘ کا درجہ دیدیا گیا
- زلزلہ متاثرین کیلئے اتنے فنڈز آئے، کدھر گئے کہاں خرچ ہوئے؟ سپریم کورٹ
- علی زیدی میرا چھوٹا بھائی ہے، شہلا رضا
- پنجاب میں عام انتخابات کی درخواست؛ الیکشن کمیشن، گورنر پنجاب کو نوٹس جاری
- ایسے حالات میں کون وزیراعظم بننا چاہے گا، شاہد خاقان عباسی
- عبدالرزاق نے ایشیاکپ پاکستان کے بجائے دبئی میں کروانے کی حمایت کردی
بنگلادیش نے بھارت کے خلاف مسلسل دوسری ون ڈے سیریز جیت لی

آٹھویں نمبر پرسنچری، مہدی حسن منفرد ریکارڈ میں ساجھے دار بن گئے۔ فوٹو: اے ایف پی/گیٹی
میرپور: بنگلادیش نے بھارت کے خلاف مسلسل دوسری ون ڈے سیریز جیت لی جب کہ دوسرے میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد مہمان ٹیم کو 5 رنز سے مات ہوئی۔
بنگلادیش نے بھارت کے خلاف 7 وکٹ پر 271 رنز بنائے، 69 پر 6 پلیئرزآؤٹ ہونے کے بعد مہدی حسن مرزا نے 100 ناٹ آؤٹ اور محمود اللہ نے77رنز بنا کر ٹیم کو قابل قدر مجموعے تک رسائی دلائی،یہ مہدی کے کیریئر کی پہلی ون ڈے سنچری شمار ہوئی، دونوں نے ساتویں وکٹ کے لیے 148 کی ساجھے داری قائم کی، عمران ملک اور محمد سراج نے 2،2 وکٹیں نام کیں۔
بھارت کی جوابی اننگز 9 وکٹ پر 266 رنز تک محدود رہی پائی، ٹیم کو اختتامی 2 بالز پر 12 رنز درکار تھے ، روہت نے پانچویں گیند پر مستفیض کو چھکا جڑکر سنسنی بڑھائی لیکن اختتامی یارکر پر وہ کوئی رن نہ بنا پائے، اس سے قبل 49 ویں اوور میں روہت کے 2 کیچز بھی ڈراپ ہوئے، انھوں نے28 بالز پر 51 رنز ناٹ آؤٹ بنائے لیکن ٹیم کو فتح نہ دلاسکے۔
انجری کے سبب روہت اوپننگ نہیں کر سکے تھے، شریاس آئر 82 اور اکشر پٹیل 56 رنز بناکر رخصت ہوئے،عبادت حسین نے 3 وکٹیں لیں۔
بنگلادیشی آل راؤنڈر مہدی حسن مرزا نے بھارت کیخلاف ناقابل شکست سنچری بنا دی، انھوں نے 83 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 8 چوکے اور 4 چھکے جڑے، آٹھویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے مہدی نے 100 رنز ناٹ آؤٹ بنائے، ان سے قبل نیوزی لینڈ کے سمی سنگھ نے گذشتہ برس جنوبی افریقہ کیخلاف بھی اسی پوزیشن پر بیٹنگ کرتے ہوئے 100 رنز ناٹ آؤٹ بنائے تھے۔
مہدی اب اس منفرد ریکارڈ میں ان کے ساجھے دار بن گئے ہیں۔اسی میچ میں مہدی حسن اور محمود اللہ کے درمیان ساتویں وکٹ کے لیے 148 کی شراکت بھارت کیخلاف کسی بھی وکٹ کے لیے بنگلہ دیش کی بڑی پارٹنر شپ شمار ہوئی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔