- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
- ایل ڈی اے نے 25 ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے پرمٹ اور مجوزہ لے آﺅٹ پلان منسوخ کردیے
- امریکا نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد ویٹو کردی
- وزیراعظم کا اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ملک گیر مہم تیز کرنے کا حکم
- جی-7 وزرائے خارجہ کا اجلاس؛ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
- پنڈی اسٹیڈیم میں بارش؛ بھارت نے چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی پر سوال اٹھادیا
- اس سال ہم بھی حج کی نگرانی کرینگے شکایت ملی تو حکام کو نہیں چھوڑیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ
- بشریٰ بی بی کو کھانے میں ٹائلٹ کلینر ملا کر دیا گیا، عمران خان
- عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں منظور، طبی معائنہ کروانے کا حکم
- حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا، تمام ڈرونز مار گرائے؛ ایران
- 25 برس مکمل، علیم ڈار دنیائے کرکٹ کے پہلے امپائر بن گئے
- قومی اسمبلی: جمشید دستی اور اقبال خان کے ایوان میں داخلے پر پابندی
- کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی پر حملہ، خودکش بمبار کی شناخت
- مولانا فضل الرحمٰن کو احتجاج کرنا ہے تو کے پی میں کریں ، بلاول بھٹو زرداری
- کراٹے کمبیٹ 45؛ شاہ زیب رند نے ’’بھارتی کپتان‘‘ کو تھپڑ دے مارا
- بلوچستان کابینہ کے 14 وزراء نے حلف اٹھا لیا
- کینیا؛ ہیلی کاپٹر حادثے میں آرمی چیف سمیت 10 افسران ہلاک
- قومی و صوبائی اسمبلی کی 21 نشستوں کیلیے ضمنی انتخابات21 اپریل کو ہوں گے
- انٹرنیٹ بندش کا اتنا نقصان نہیں ہوتا مگر واویلا مچا دیا جاتا ہے، وزیر مملکت
بلوچستان، 54 بچوں کے والد کا انتقال ہوگیا
نوشکی: بلوچستان سے تعلق رکھنے والے 54 بچوں کے باپ عبدالمجید مینگل انتقال کرگئے۔
اردو نیوز کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے ضلع نوشکی سے تعلق رکھنے والے عبد المجید مینگل حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال کرگئے تھے۔
75 سالہ عبدالمجید مینگل نے 6 شادیاں کررکھی تھیں، ان کی پہلی شادی 18 برس کی عمر میں ہوئی تھی جبکہ دو بیویاں ان کی زندگی میں وفات پاگئیں تھی۔
مجید مینگل کو بدھ کو کلی مینگل قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سال 2017 کی مردم شماری کے دوران عبدالمجید میڈیا کی سرخیوں میں آئے تھے، ایک انٹرویو میں انکا کہنا تھا کہ بچوں کی کفالت اور انہیں اچھی تعلیم دلانے کے لیے ہمیشہ سخت محنت کی اور بڑے بچوں اعلیٰ تعلیم دلوائی تاہم اب میں بوڑھا ہوگیا ہوں۔
عبدالمجید مینگل کے گھر 54 بچوں اور بچیوں کی پیدائش ہوئی تھیں۔ ان کے 12 سے زائد بچے خوراک کی قلت کے باعث فوت ہوگئے تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔