نیشنل روٹ سرٹیفکیشن اتھارٹی قائم، امین الحق نے افتتاح کیا

ارشاد انصاری  جمعرات 8 دسمبر 2022
نیشنل روٹ سرٹیفکیشن اتھارٹی کا قیام، ڈیجیٹائزیشن کے عمل کو تیز کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے، وفاقی وزیر آئی ٹی۔ فوٹو: اے پی پی

نیشنل روٹ سرٹیفکیشن اتھارٹی کا قیام، ڈیجیٹائزیشن کے عمل کو تیز کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے، وفاقی وزیر آئی ٹی۔ فوٹو: اے پی پی

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ڈیجیٹائزیشن کے عمل کو تیز کرنے کیلیے نیشنل روٹ سرٹیفکیشن اتھارٹی قائم کردی۔

وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق نے نیشنل روٹ سرٹیفکیشن اتھارٹی کے پبلک کی انفرااسٹرکچر کا افتتاح کر دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ یہ پہلی نیشنل روٹ سرٹیفکیشن اتھارٹی ہوگی جس سے ملک میں الیکٹرانک طریقوں سے لین دین اور ابلاغی سرگرمیوں میں اعتماد اور حفاظتی اقدامات کو مستحکم بنانے میں مدد ملے گی، اس حوالے سے افتتاحی تقریب اسلام آباد میں ہوئی۔

وفاقی وزیر آئی ٹی نے کہا کہ نیشنل روٹ سرٹیفکیشن اتھارٹی کا قیام، ڈیجیٹائزیشن کے عمل کو تیز کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔