بجلی تقسیم کار کمپنیاں صارفین کو سہولیات دیں، وفاقی محتسب

نمائندہ ایکسپریس  جمعرات 8 دسمبر 2022
بجلی تقسیم کار کمپنیوں کیخلاف2022 میں 56 ہزار شکایات آنے پر اعلی سطحی اجلاس۔ فوٹو: فائل

بجلی تقسیم کار کمپنیوں کیخلاف2022 میں 56 ہزار شکایات آنے پر اعلی سطحی اجلاس۔ فوٹو: فائل

لاہور: وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے کہا ہے کہ بجلی تقسیم کار کمپنیاں صارفین کو سہولیات دیں۔

وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی نے بجلی فرا ہم کر نیوالی کمپنیوں کیخلا ف سال 2022کے دوران56ہزار سے زائد شکایات آنے پر محکمہ کی کارکردگی کا جا ئزہ لینے اور عوام الناس کی شکایات کے ازالے کیلیے وزارت توانائی اور بجلی تقسیم کرنے وا لی کمپنیوں کے سربراہان کو اپنے دفتر طلب کر کے ایک اعلی سطحی اجلا س کی صدا رت کی۔

انھوں نے وزارت توانائی کو ہدایت کی ہے کہ وہ صارفین کی سہو لت کے لیے بجلی سپلائی کرنے والی کمپنیوں کے تمام بڑے دفاتر میں سہولتی مرا کز قائم کرنے کو یقینی بنائے۔

وفاقی محتسب نے کہا کہ بجلی کے صارفین اپنی استطا عت سے بڑھ کر بجلی کے بھا ری بل ادا کر رہے ہیں، انہیں سہو لیات بھی ملنا چا ہئیں۔ اجلاس میں سیکرٹری توانائی، چیئرمین نیپرا، آئیسکو، لیسکو اور پیسکو کے چیف ایگز یکٹو افسران اور وفاقی محتسب کے اعلی ٰ افسران نے شر کت کی۔

وفاقی محتسب نے کہا ہے کہ بجلی سپلا ئی کر نے والی کمپنیوں کے خلا ف شکا یات میں تشو یشنا ک حد تک مسلسل اضا فہ ہو رہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔