ایس ای سی پی؛ ڈیجیٹل قرض فراہمی کے لائسنسز اجرا کے رولزمزید سخت

ارشاد انصاری  جمعرات 8 دسمبر 2022
3کمپنیوں کو ڈیجیٹل قرضوں کے اجرا کے لائسنسز جاری کیے گئے ہیں، سینئر افسر ایس ای سی پی۔ فوٹو: گوگل

3کمپنیوں کو ڈیجیٹل قرضوں کے اجرا کے لائسنسز جاری کیے گئے ہیں، سینئر افسر ایس ای سی پی۔ فوٹو: گوگل

اسلام آباد: ایس ای سی پی نے ڈیجیٹل قرض فراہمی کے لائسنسز اجرا کے رولزمزید سخت کردیے۔

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے صارفین کے تحفظ کیلیے موبائل فون کے ذریعے عوام کو چھوٹے قرضوں کی فراہمی کیلیے موبائل فون ایپ کو لائسنسز کی فراہمی اورموبائل ایپ کیلیے والٹ اکاؤنٹس کھولنے کو پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے این او سی سے مشروط کردیا ہے۔

اس حوالے سے ایس ای سی پی کے سینئر افسر نے ’’ایکسپریس‘‘ کو بتایا ہے کہ 3کمپنیوں کو ڈیجیٹل قرضوں کے اجرا کے لائسنسز جاری کیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ باقی تمام کمپنیاں غیر قانونی ہیں جن کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ اب تک چالیس سے زائد غیر قانونی موبائل ایپ بند کی جاچکی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔