’’کرپٹو سے بھی تیزی سے گررہی ہے ہماری کارکردگی‘‘ سہواگ کا طنز

ویب ڈیسک  جمعرات 8 دسمبر 2022
بنگلہ دیش شکست بھارت کے سابق کرکٹر کو ہضم نہ ہوئی (فوٹو: ٹوئٹر)

بنگلہ دیش شکست بھارت کے سابق کرکٹر کو ہضم نہ ہوئی (فوٹو: ٹوئٹر)

نئی دہلی: سابق بھارتی اوپنر ویندر سہواگ بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں بھارتی سورماؤں کی شکست پر اپنی ٹیم کو طعنے کستے رہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر سابق کرکٹر وریندر سہواگ نے بھارتی ٹیم پر طنز کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ کرپٹو سے بھی تیز گر رہی ہے اپنی کارکردگی یار‘‘۔

گزشتہ روز بنگلہ دیش نے میرپور کے میدان پر بھارتی ٹیم کو 5 رنز سے شکست دیکر مسلسل دوسری ون ڈے سیریز جیت لی، اس میچ میں بنگال ٹائیگرز کے 7ویں نمبر کے آل راؤنڈر مہدی حسن نے بھارتی بالرز کا بھرکس نکال دیا، انہوں نے ناقابل 100 رنز کی اننگز کھیلی۔

مزید پڑھیں: بنگلادیش نے بھارت کے خلاف مسلسل دوسری ون ڈے سیریز جیت لی

اس سے قبل نیوزی لینڈ کے سمی سنگھ نے گزشتہ برس جنوبی افریقہ کیخلاف بھی اسی پوزیشن پر بیٹنگ کرتے ہوئے 100 رنز ناٹ آؤٹ بنائے تھے۔

بھارت کو تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی ہزیمت کا سامنا ہے جبکہ اگلا میچ 10 دسمبر کو کھیلا جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔