- سندھ اسمبلی میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی بھرتی پر ہائیکورٹ حیران
- کراچی کے اسسٹنٹ کمشنر کا فیشن ایسا، ہر کوئی دیکھتا رہ جائے
- سام سنگ نے گیلکسی ایس یو 23 میں 200 میگاپکسل کیمرہ پیش کردیا
- کالا موتیا کی کیفیت جانچنے اور علاج کرنے والے کانٹیکٹ لینس
- بھارتی کمپنی کے آئی ڈراپس سے امریکا میں 1 ہلاک؛ 5 بینائی سے محروم
- روپے کی قدر میں کمی سے آئل سیکٹر کا کاروبار خطرے سے دوچار، ریفائنریز بھی متاثر
- سونے کی عالمی قیمت میں بڑی کمی، مقامی نرخ میں اضافہ
- ’شراب نہیں دودھ پیو‘! بھارتی سیاستدان نے بار کے آگے گائے باندھ دی
- پی ٹی آئی ممبران سے پارلیمنٹ لاجز خالی کروانے کیلیے آپریشن شروع
- پی ایس ایل8؛ نمائشی میچ کی تیاریاں مکمل، سیکیورٹی کے سخت انتظامات
- طالبان نے لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی کیخلاف احتجاج پر پروفیسر کو گرفتار کرلیا
- جامعہ کراچی کے اساتذہ کا پیر سے کلاسز کے بائیکاٹ کا اعلان
- ڈالر کی لمبی چھلانگ، انٹربینک میں 276 اور اوپن مارکیٹ میں 283 روپے کی تاریخی سطح پر
- پشاور ماڈل کالج میں توہین مذہب کا مبینہ واقعہ، طلبا کی ہنگامہ آرائی
- کرپشن اور ٹیکس چوری کیخلاف کارروائی کیلیے بے نامی ایکٹ فعال
- 2031 تک بجلی پیداوار مقامی ذرائع پر منتقل کرنے کا منصوبہ جاری
- بنگلادیش نے سعودی عرب سے پٹرول ادھار مانگ لیا
- عمران ریاض کے خلاف مقدمہ خارج، رِہا کرنے کا حکم
- ایم ایس سی اسپورٹس سائنسز کرنے والے قومی کرکٹر کون؟
- عمران خان نے جھوٹ، گالی اور گولی کو قومی کلچر بنادیا، مریم نواز
مرتضیٰ وہاب کی جگہ ڈاکٹر سیف الرحمان نئے ایڈمنسٹریٹر کراچی تعینات

فائل فوٹو
کراچی: نئے ایڈمنسٹریٹر کراچی کے لیے ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی میں اتفاق ہوگیا جس کے تحت ڈاکٹر سیف الرحمن کو اس عہدے پر مقرر کر دیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی نے بالآخر ایم کیو ایم کا مطالبہ مان لیا، دو ماہ سے عدالتوں کے فیصلوں کے باعث مستعفی مرتضیٰ وہاب اب ایڈمنسٹریٹر نہیں رہے۔
قبل ازیں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس میں بلدیاتی وزیر ناصر حسین شاہ، وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن، وزیر محنت سعید غنی اور وزیر خوراک مکیش چاولہ بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں بیرسٹر مرتضیٰ وہاب بھی موجود تھے۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی کے لیے ایم کیو ایم کی جانب سے سیف الرحمان اور عبدالوسیم کے نام دیے گئے تھے۔
اس سے قبل، سیف الرحمان گورنر سندھ کے پرنسپل سیکریٹری کے فرائض انجام دے رہے تھے اور میونسپل کمشنر کے ایم سی بھی رہ چکے ہیں جبکہ رہنما ایم کیو ایم عبد الوسیم رکنِ قومی اسمبلی رہ چکے ہیں۔
واضح رہے کہ پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت بنانے کے لیے ایم کیو ایم کے ووٹ حاصل کرکے ایڈمسنٹریٹر کا عہدہ دینے کا وعدہ کیا تھا۔
قبل ازیں ایڈمنسٹریٹر کراچی کے لیے ایم کیو ایم میں اختلافات پیدا ہوگئے تھے جب کہ پیپلز پارٹی نے سیاسی ایڈمنسٹریٹر تعینات کرنے کے لیے معذرت کرلی تھی۔ ایم کیو ایم نے عبدالوسیم کا نام بطور ایڈمنسٹریٹر کراچی پیش کیا تھااور گورنر ہاؤس سے ڈاکٹر سیف الرحمن کا نام دیا گیا تھا۔ بعد ازاں پیپلز پارٹی نے سیف الرحمن کے نام پر ہامی بھرلی۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے 7 اضلاع میں سے 3 کی ایڈمنسٹریٹر شپ ایم کیو ایم کو دینے کی یقین دہانی کروا دی، جس کے بعد ضلع کورنگی، شرقی اور وسطی ایم کیو ایم کو دیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم نے کورنگی کے لیے فرقان طیب، شرقی کے لیے محمد شکیل اور ضلع وسطی کے لیے محمد شریف کا نام دیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔