- آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم کی ون ڈے میں بادشاہی برقرار، ٹی20 میں راشد کا پہلا نمبر
- سپریم کورٹ ججز آمنے سامنے ہوں تو پارلیمنٹ کو کردار ادا کرنا چاہیے، وزیرداخلہ
- اختلافی نوٹ میں کہیں نہیں لکھا کہ فیصلہ 4/3 کا ہے، جسٹس منیب
- طیبہ گل ہتک عزت کیس؛ سابق ڈی جی نیب عدالت میں پیش
- تائیوان کی صدر سے ملاقات کی تو امریکا جنگ کیلیے تیار رہے؛ چین
- دی ہنڈریڈ؛ مائیک ہسی نے شاہین، حارث سے توقعات وابستہ کرلیں
- جسٹس نقوی کیخلاف ریفرنس؛ شکایت کنندہ نے بیان حلفی جمع کرادیا
- ہاؤسنگ سوسائٹی ریفرنس؛ خواجہ برادران کیخلاف نیب ریفرنس واپس
- عدالتی اصلاحات سے متعلق بل 2023 منظوری کیلیے قومی اسمبلی میں پیش
- کھاتے وقت منہ سے نکلنے والی آوازیں دوسروں کیلیے ذہنی اذیت بن سکتی ہیں
- شہباز گل کو چار ہفتوں کے لیے امریکا جانے کی اجازت
- بابراعظم کپتان ہیں، انہیں عمر اکمل کے کم بیک کا دیکھنا ہے، سابق کرکٹر
- جج دھمکی کیس؛ عمران خان کے ایک بار پھر ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
- کراچی کی 6 یو سیز میں دوبارہ گنتی روکنے کے حکم میں توسیع
- سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے سوموٹو نوٹس کا بے دریغ استعمال کیا، وزیر قانون
- اسلام آباد ہائیکورٹ نے علی امین گنڈا پور کیخلاف تادیبی کارروائی سے روک دیا
- پی سی بی نے یاسر عرفات کو بالنگ کوچ کے خواب دِکھا کر باہر کردیا
- سپریم کورٹ، 15کروڑ سے زائد آمدن والوں کو 50فیصد سپر ٹیکس 14روز میں ادا کرنیکا حکم
- او جی ڈی سی ایل پر گردشی قرضے، آئل اینڈ گیس سیکٹر پر منفی اثرات شروع
- روس سے خام تیل کا پہلا آزمائشی کارگو اپریل میں پاکستان لانے کی منصوبہ بندی جاری
مراکشی سکیورٹی گارڈ میچ میں ٹیم کی جیت کیلئے دعائیں مانگتا رہا، ویڈیو وائرل

اسپین کو شکست دیکر مراکش نے پہلی بار کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرلی ہے (فوٹو: ایکسپریس ویب)
دوحا: قطر میں جاری مراکش اور اسپین کے درمیان میچ میں سیکیورٹی پر مامور گارڈ اپنی ٹیم کی جیت کیلئے دعائیں مانگ رہا ہے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔
ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں مراکش نے اسپین کو سنسنی خیز میچ میں پنالٹی ککس پر 0-3 سے شکست دی تاہم میچ میں مراکش سے تعلق رکھنے والا سیکیورٹی گارڈ فرائض کی انجام دہی میں مصروف تھا اور ٹیم کی جیت کیلئے دعائیں کررہا تھا۔
فٹبال ورلڈکپ کے دوران جہاں ہمیں شاندار مقابلے دیکھنے کو مِل رہے ہیں وہیں گراؤنڈ سے باہر ہونے والے واقعات بھی دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بن رہے ہیں، میچ میں فتح کے بعد مراکش کے کھلاڑیوں سجدہ ریز ہوگئے اور فلسطینی پرچم لہرائے، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔
مزید پڑھیں: فیفا ورلڈکپ؛ مراکش نے اسپین کو ہراکر میدان پر فلسطینی پرچم لہرادیئے
واضح رہے کہ مراکش نے اسپین کو شکست دیکر پہلی بار کواٹر فائنل تک رسائی کا اعزاز حاصل کیا اور سابق عالمی چیمپیئن کو میگا ایونٹ سے باہر کردیا ہے۔
مزید پڑھیں: فیفا ورلڈکپ؛ مراکش نے نئی تاریخ رقم کردی
مراکش فیفا ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے والی چوتھی افریقی ٹیم ہے، اس سے قبل 1990 میں کیمرون، 2002 میں سینیگال اور 210 میں گھانا یہ کارنامہ سرانجام دے چکے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔