- سپریم کورٹ کا پانچ رکنی بینچ بنے یا فل بینچ، ہمیں فرق نہیں پڑتا، عمران خان
- چیف جسٹس پشاورہائی کورٹ ریٹائرڈ، مسرت ہلالی صوبے کی پہلی خاتون قائم مقام چیف جسٹس بنیں گی
- حافظ قرآن کیس میں وہ باتیں زیربحث آئیں جو کیس کا حصہ ہی نہ تھیں، جسٹس شاہد
- عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں نیب تحقیقات کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا
- ورلڈکپ؛ پاکستان اپنے میچز سری لنکا یا بنگلہ دیش میں کھیلنا چاہتا ہے، پی سی بی
- ٹیریان کیس؛ عمران خان کو نااہل قرار دینے کی درخواست قابل سماعت ہے یا نہیں؟ فیصلہ محفوظ
- جج دھمکی کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ معطل
- وزیراعظم کا جسٹس فائز کے خلاف ریفرنس واپس لینے کا حکم
- عمران خان کی تمام مقدمات کے اخراج کیلیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست
- قومی اسمبلی؛ حکومت کا ایکسپورٹ سیکٹر کے لیے بجلی سبسڈی ختم کرنے کا اعتراف
- نہیں چاہتا! جو میرے ساتھ ہوا بابراعظم کے ساتھ بھی ہو، سرفراز احمد
- مہنگائی کے اثرات؛ لیڈیز ٹیلرز رمضان میں ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے ہیں
- کراچی سٹی کورٹ سے راہداری ضمانت منظوری، حسان نیازی کو رہا کردیا گیا
- عدالتی اصلاحات سے متعلق بل 2023 سینیٹ سے بھی منظور
- جعلی ڈاکٹر بن کر مریضوں کو لوٹنے والی خاتون گرفتار
- پاک بحریہ کا رات میں زمین تا فضا مار کرنیوالے میزائلوں کی فائرنگ کا مظاہرہ
- مفت آٹا اور عوام کی حالت زار
- الخدمت سندھ کے تحت 3000 خاندانوں میں راشن تقسیم
- کرسی کا جھگڑا، آفس ورکر نے ساتھی کو گولی مار دی
- فلپائن؛ کشتی میں آگ لگنے سے 3 بچوں سمیت 31 مسافر ہلاک
وفاق نے خیبرپختونخوا کے 1 کھرب 20 ارب روپے ادا نہیں کیے، تیمور جھگڑا

(فوٹو، فائل)
پشاور: وفاقی حکومت کی طرف سے خیبرپختونخواہ کے ایک کھرب بیس ارب روپے کی ادائیگیاں نہ کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر خزانہ خیبر پختون خوا تیمور جھگڑا نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مالی سال 2003-04 میں کے پی میں سرکاری ملازمین کی پینشنز کی ادائیگیاں 1 ارب روپے تھی جو سال 2027 تک 300 ارب تک بڑھ جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت سرکاری ملازمین کی پیشن بڑھ کر 108 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے۔
صوبائی وزیر خزانہ نے میڈیا نمائندگان کو بتایا کہ خیبر پختون خواہ میں پینشن اصلاحات متعارف کرائی گئی ہیں اور ابتدائی طور پر 5 ہزار ملازمین کو پینشن کی ادائیگیوں کیلئے نیا نظام متعارف کروا دیا ہے، پینشن رولز میں تبدیلی سے سالانہ 1 ارب روپے کی بچت ہوگی
تمیور جھگڑا کا کہنا تھا کہ قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی عمر 45 سے بڑھا کر 55 سال کر دی ہے، اس سے صوبے کو سالانہ 12 ارب روپے کی بچت ہوگی۔
انہوں نے بتایا کہ وفاق اور صوبوں کے پینشن بل میں سالانہ 20 سے 25 فیصد اضافہ ہوا رہا ہے، 2027 تک پورے ملک کا پینشن بل 1200 ارب روپے سے بڑھ کر 3 ہزار ارب روپے تک پہنچ جائے گا۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ کے پی میں پنشن کا بوجھ مسلسل بڑھ رہا ہے اسی لیے نئے ملازمین کیلئے پنشن کا نیا طریقہ کار متعارف کرایا ہے ہیں، اس نئے طریقہ کار میں حکومت 10 فیصد اور ملازم 12.1 فیصد حصہ ڈالے گا۔
تیمور جھگڑا کا کہنا تھا کہ سابق فاٹا کیلئے صرف 5 ارب روپے جاری ہوئے، ہم نے 8 ارب اخراجات کیے، وفاق نے بجٹ میں قبائلی علاقوں کیلئے 55 ارب رکھے جب کہ اخراجات 90 ارب ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کو فنڈز میں 155 ارب روپے شارٹ فال کا سامنا ہے اور ٹیکس محاصل میں 60 سے 70 ارب کمی سے شارٹ فال 200 ارب تک پہنچ جائے گا۔
وزیر خزانہ تیمور جھگڑا کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت آئی ایم ایف کے مطالبے پر 7500ارب روہے کا ٹیکس ہدف پورا نہیں کر سکے گی۔
سرپلس بجٹ کے معاملے پر ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے آئی ایم ایف کو خط نہیں لکھا تھا البتہ میں نے وفاقی حکومت کو خط لکھا تھا اور مجھے اس پر کوئی پشیمانی نہیں ہے، میں خط کے معاملے پر اپنے موقف پر قائم ہوں۔
وزیر خزانہ خیبرپختونخوا تیمور خان جھگڑا کا مزید کہنا تھا کہ بیڈ روم میں گھس کر ٹیلی فون ٹیپ کرنا غلط ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔