سونے کی فی تولہ قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کاشف حسین  جمعرات 8 دسمبر 2022
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

  کراچی: عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازار میں سونے  کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے یعنی جمعرات کے روز مقامی صرافہ بازار میں سونے کے فی تولہ بھاؤ2250 روپے بڑھ گئے جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونے کے داموں میں تیزی رہی۔

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں جمعرات کے روزسونے کی فی اونس قیمت 10 ڈالرز کمی سے1784ڈالرز فی اونس کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان میں بھی سونے کے بھاؤ میں تیزی رہی  اور مقامی سطح پر سونے کی فی تولہ قیمت 2250 روپے بڑھ کرتاریخ کی نئی بلند ترین سطح  1 لاکھ 66 ہزار400 روپے کی سطح پر پہنچ گئی جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 1929 روپے اضافے سے 1 لاکھ 42 ہزار661 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب  فی تولہ چاندی  کی قیمت 1860 روپے  پر مستحکم رہی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔