- پاک فضائیہ کے تربیتی مشاق طیارے کی مردان میں ہنگامی لینڈنگ
- آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم کی ون ڈے میں پہلی، ٹی20 میں تیسری پوزیشن
- موجودہ اور پچھلی حکومت میں نیب ترامیم سے مستفید افراد کے نام سامنے آگئے
- شیخ رشید ایک روز کیلیے مری پولیس کے حوالے
- بلاول بھٹو کا آئی ایم ایف سے ٹارگٹڈ سبسڈیز دینے کا مطالبہ
- پارلیمانی کمیٹی کا جعلی ڈگری پربرطرف پی آئی اے ملازمین کی بحالی کا حکم
- انتخابات کی تاریخ کا فوری اعلان کریں، صدر کا چیف الیکشن کمشنر کو خط
- طالبان حکومت کا افغانستان میں ڈالرز کی اسمگلنگ پر سخت سزاؤں کا اعلان
- پاکستان میں 42 فیصد بچے اسٹنٹنگ کا شکار ہیں،یونیسیف
- آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئین شپ کا فائنل کس مقام پر ہوگا؟ نام سامنے آگیا
- شاہین کپتان ہو! لاہور ہو تو ٹرافی اٹھانے کا مزہ ایسا کہیں نہیں، قلندرز ہیڈکوچ
- حکومت نہیں چاہتی کہ بلدیاتی انتخابات کا عمل آگے بڑھے، حافظ نعیم
- راہول گاندھی نے مودی کی کرپشن سے پردہ اٹھادیا
- پرائیویسی کیسے رکھی جاتی ہے؟
- پی ایس ایل8 میں شریک ٹیموں اور آفیشلز کو ’اسٹیٹ گیسٹ‘ کا درجہ دیدیا گیا
- زلزلہ متاثرین کیلئے اتنے فنڈز آئے، کدھر گئے کہاں خرچ ہوئے؟ سپریم کورٹ
- علی زیدی میرا چھوٹا بھائی ہے، شہلا رضا
- پنجاب میں عام انتخابات کی درخواست؛ الیکشن کمیشن، گورنر پنجاب کو نوٹس جاری
- ایسے حالات میں کون وزیراعظم بننا چاہے گا، شاہد خاقان عباسی
- عبدالرزاق نے ایشیاکپ پاکستان کے بجائے دبئی میں کروانے کی حمایت کردی
اداکارہ صبا فیصل کے لاتعلقی کے اعلان پر بیٹے اور بہو نے بھی خاموشی توڑ دی

فوٹو: فائل
کراچی: صبا فیصل کی جانب سے بیٹے سلمان فیصل اور اس کی اہلیہ نیہا سلمان سے تعلق ختم کرنے کے اعلان کے بعد ان کے بیٹے اور بہو نے بھی خاموشی توڑ دی۔
نیہا سلمان نے اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی ساس صبا فیصل اور نند سعدیہ فیصل کو بغیر نام لیے تنقید کا نشانہ بنایا۔
انہوں نے اپنے فالورز کو پیغام دیتے ہوئے پوسٹ میں لکھا کہ اپنی زندگی کا موازنہ ان کے ساتھ ہرگز نہ کریں جو حرام کے مزے لیتے ہیں۔
نیہا نے لکھا ’ہوسکتا ہے کہ وہ آپ سے زیادہ کامیاب نظر آئیں یا آپ سے زیادہ مزے کر رہے ہوں گے لیکن اللہ کے سامنے وہ کچھ بھی نہیں ہیں اور اسی بات کی اہمیت ہے‘۔
انہوں نے پوسٹ کے کیپشن میں یہ بھی لکھا کہ ’ہمیشہ صحیح راستے پر چلیں، پھر چاہے کتنی ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے یا پھر جب آپ خود کو غلط سمجھ رہے ہوں تب بھی مضبوط رہیں اور حرام کے خلاف اپنا مؤقف واضح رکھیں، یہ دنیا فانی ہے‘۔
یہ بھی پڑھیں: میرا بیٹے اور بہو سے اب کوئی تعلق نہیں، صبا فیصل کی ویڈیو وائرل
دوسری طرف صبا فیصل کے بیٹے سلمان نے بھی انسٹاگرام پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے، انہوں نے صبا فیصل کی وڈیو کے بعد نیہا پر تنقید کرنے والے افراد کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ بہت ہوگیا، لوگ اپنی بیہودہ سوچ اپنے پاس رکھیں، نیہا میری بیوی ہے اور میرے بچے کی ماں ہے،آپ سب کو اس کی عزت کرنی چاہئے۔
ایک اور پوسٹ میں سلمان نے لکھا کہ ’امی بھی میری ہیں اور نیہا میری بیوی ہے، تھوڑا سوچ سمجھ کر بولیں، اس سے تکلیف ہوتی ہے‘۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔