- پی آئی اے کے تمام پائلٹ قومی ایئرلائن کو چھوڑنا چاہتے ہیں، سی اے اے کا انکشاف
- عدالت نے پنجاب حکومت کو 45 ہزار ایکڑ زرعی اراضی فوج کے حوالے کرنے سے روک دیا
- عدالتی حکم پرلاہورمیں کاروباری اوقات کارتبدیل، نوٹیفکیشن جاری
- حکومت کا پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان
- الیکشن کیس میں فل کورٹ بنائیں اس بینچ کا فیصلہ قبول نہیں کریں گے، نواز شریف
- نابینا افراد کیلئے شام میں بنایا گیا منفرد گاؤں
- پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سکھ دکاندار قتل، وزیراعلیٰ کا نوٹس
- عمران خان نے مذاکرات کی مشروط آمادگی ظاہر کردی
- شام میں جنگ سے متاثرہ بچوں کو سلانے کے لیے ریڈیواسٹیشن خصوصی لوری نشر کرنے لگے
- گولیمار میں نوجوان پر فائرنگ ایس ایچ او رضویہ کی پرائیویٹ پارٹی نے کی، تحقیقات میں انکشاف
- سربراہی اجلاس میں پاکستان کی عدم شرکت سے تعلقات متاثر نہیں ہونگے، امریکا
- شام پر اسرائیلی حملے میں ایرانی افسر جاں بحق
- کراچی میں زکوۃ تقسیم کے دوران بھگدڑ سے 3 بچوں سمیت 12 افراد جاں بحق
- ججز کے درمیان اختلاف عدلیہ کیلیے اچھے نہیں ہیں، پاکستان بار کونسل
- پی ٹی آئی کے لاپتا رہنما اظہرمشوانی گھر واپس پہنچ گئے
- اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر287 روپے برقرار
- نومولود بچھڑے کی کھال پر مسکراتا چہرہ دیکھ کر عوام بھی خوش
- کاٹے جانے پر پودے بھی آہ و بکا کرتے ہیں
- قبل ازوقت پیدا ہونے والے بچے جوانی میں بھی دمے سے متاثرہوسکتے ہیں
- روس اور شمالی کوریا کے درمیان ہتھیاروں کی خرید و فروخت کے شواہد ہیں؛ امریکا
پاکستان کے سمندری راستے سے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام، 15 ملزمان گرفتار

کراچی: پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور کسٹم نے کھلے سمندر میں مشترکہ کارروائی کے دوران 3 ارب روپے مالیت کی منشیات تحویل میں لے لی، تین لانچوں پر سوار 15 اسمگلروں کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسمگلروں کے خلاف انسداد اسمگلنگ مہم میں پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی اور کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ کراچی نے مشترکہ طور پر گزشتہ پانچ دنوں میں بحیرہ عرب میں انٹیلی جنس پر مبنی مسلسل تین انسداد منشیات آپریشن کامیابی سے کیے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں تقریباً 3.0 ارب روپے (PKR) مالیت کی نارکو اسمگلنگ کو آپریشن کے دوران روکا گیا اور 15 اسمگلروں کو گرفتار کیا گیا جب کہ ان کی کشتیاں بھی تحویل میں لی گئیں۔
اس حوالے سے ترجمان پی ایم ایس اے کا کہنا تھا کہ انہیں قانون کے مطابق مزید تفتیش اور ضروری کارروائی کے لیے کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ کراچی کے حوالے کر دیا گیا۔
ترجمان کے مطابق ان کارروائیوں کے دوران ایک کشتی کے اسمگلروں نے اپنی کشتی کو آگ لگا دی اور سمندر میں کود گئے، کشتی فوری طور پر ڈوب گئی تاہم تمام اسمگلروں اور کچھ مقدار میں نارکو سمندر سے برآمد کر لیا گیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ گزشتہ تین ہفتوں میں PMSA نے چار کامیاب اینٹی نارکو آپریشنز کیے اور تقریباً 8.0 ارب روپے (PKR) کی نارکو اسمگلنگ کو روکا۔
مزید پڑھیں : میری ٹائم ایجنسی کی کارروائیاں، 3 ہفتوں میں 8 ارب روپے کی منشیات برآمد
ان کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 21 اسمگلروں کو بھی گرفتار کیا گیا، پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ کراچی کا کامیاب آپریشن کے نتیجے میں بڑی مقدار میں منشیات کی ضبطی اس حقیقت کا ثبوت ہے کہ ہم پاکستانی پانیوں کو کسی بھی غیر قانونی کام یا مقاصد کے لیے استعمال کرنے سے روکنے کے لیے چوکس اور پرعزم ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی سمندر میں امن و امان قائم کرنے کے لیے اپنی قومی ذمہ داریوں اور ذمہ داریوں کو نبھاتا رہے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔