- جامعہ کراچی کے اساتذہ کا پیر سے کلاسز کے بائیکاٹ کا اعلان
- پشاور ماڈل کالج میں توہین مذہب کا مبینہ واقعہ، طلبا کی ہنگامہ آرائی
- کرپشن اور ٹیکس چوری کیخلاف کارروائی کیلیے بے نامی ایکٹ فعال
- 2031 تک بجلی پیداوار مقامی ذرائع پر منتقل کرنے کا منصوبہ جاری
- بنگلادیش نے سعودی عرب سے پٹرول ادھار مانگ لیا
- عمران ریاض کے خلاف مقدمہ خارج، رِہا کرنے کا حکم
- ایم ایس سی اسپورٹس سائنسز کرنے والے قومی کرکٹر کون؟
- عمران خان نے جھوٹ، گالی اور گولی کو قومی کلچر بنادیا، مریم نواز
- شیخ رشید کے خلاف کراچی میں بھی مقدمہ درج
- پشاور؛ پولیس لائنز مسجد میں خودکش دھماکے کے بعد نماز جمعہ ادا
- روس نے ہمیں دیگر ممالک سے زیادہ سستا تیل دینے کا کہا ہے، وزیر پیٹرولیم
- پشاور پولیس لائنز دھماکے کی تحقیقات میں بڑی پیشرفت،خاتون شامل تفتیش
- کے الیکٹرک کو 20 روپے رعایت کے ساتھ بجلی دے رہے ہیں، خرم دستگیر
- موٹر وے پر کار سواروں کا پولیس آفیسر پر تشدد
- لاڑکانہ میں یو ایس ایڈ کا چاول دکانوں پر فروخت، ویڈیو وائرل
- شان مسعود کو میچز کھلانے کیلئے ہیڈکوچ، کپتان کو کالز کی گئیں، سابق چیئرمین
- سندھ ہائیکورٹ؛ افغان کیمپوں میں سہولیات فراہمی کی درخواست مسترد
- قرضوں کا بوجھ اور مشکل فیصلے
- آئی ایم ایف بہت ٹف ٹائم دے رہا ہے، شرائط ناقابل تصور ہیں، وزیراعظم
- پاسپورٹ کی طلب میں شدید اضافے سے پاسپورٹ پرنٹنگ دباؤ کا شکار
عالمی کتب میلے میں ’ایڈٹیوٹر‘ کا چرچا: ’ہماری ٹیوشن سے جان چھوٹ جائے گی‘

فوٹو ایکسپریس



کراچی: شہر قائد کے ایکسپو سینٹر میں جاری کتب میلے میں طلبا کیلیے ٹیکنالوجی کے ذریعے تعلیم کو آسان بنانے والی جدید ایڈ ٹیوٹر ایپلی کیشن شہریوں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔
تفصیلات کے مطابق ایڈ ٹیوٹر ایپلی کیشن نے طلبا کی بڑی مشکل آسان کردی۔ کوچنگ سینٹر کی بھاری بھرکم فیسوں اور آمدورفت کی مشکلات کا حل نکالتے ہوئے ایڈ ٹیک نے ایڈ ٹیوٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم متعارف کروا دیا ہے، جس کے ذریعے طلبہ تدریسی مواد سے استفادہ کر سکیں گے۔
ایڈ ٹیوٹر ایپلی کیشن کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے کراچی ایکسپو سینٹر میں ایپلی کیشن کا فلوٹ لگایا گیا ہے جہاں طلبا اور والدین کی بڑی تعداد نے ایپلی کیشن میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
ایپلی کیشن بنانے والی ٹیم کا کہنا ہے کہ اس کا استعمال نہایت آسان ہے اور اس پلیٹ فارم پر پاکستان کے تمام ریجنل بورڈز کے نصاب کو مدِنظر رکھتے ہوئے میٹرک و انٹرمیڈیٹ کے طلبا کیلیے ٹو ڈی اور تھری ڈی ویڈیو اسباق، متحرک تصاویر، سوالات اور دیگر آسان طریقوں کے ساتھ پانچ مضامین پیش کیے گئے ہیں۔
لرننگ ایپ کا مقصد بیک وقت سیکھنے کے عمل کو آسان اور دلچسپ بنانا ہے۔
پروجیکٹ اسسٹنٹ انشال خان نے کہا کہ یہ ایپلی کیشن نہ صرف اپنی دلکش خصوصیات کے ذریعے پورے ملک میں آسانی سے تعلیم فراہم کرتی ہے بلکہ یہ آپ کو اپنے گھر کے آرام دہ ماحول میں رہتے ہوئے مختصر اور موثر ویڈیو اسباق بھی فراہم کرتی ہے۔
مزید پڑھیں: کراچی میں بین الاقوامی کتب میلے کا آغاز
انہوں نے بتایا کہ ایپلی کیشن آسان، جامع، قابل رسائی اور کم خرچ تعلیم پر توجہ مرکوز کرتی ہے، جس کا مقصد پاکستان بھر میں نویں، دسویں اور گیارہویں جماعت کے طلبا و طالبات تک پہنچنا ہے، یہ ایپ طلبہ کے نفسیاتی بوجھ اور امتحان کے دباؤ کو بھی کم کرتی ہے۔
والدین نے ایپلی کیشن کے تدریسی مواد اور جدید فیچرز کو خوب سراہا اور کہا کہ پیرنٹ ایپ کے ذریعے بچوں کی پڑھائی ٹریک کرنے والا فیچر بہت اچھا ہے جبکہ طلبا وطالبات کا کہنا تھا کہ اس ایپ کے ذریعے وقت کی بچت ہوگی اور مہنگے ٹیوشن سے جان چھوٹ جائے گی۔
ٹنڈو جام سے تعلق رکھنے والی طالبہ سمیرا نے کہا کہ میرے شہر میں طالبات کو باہر کوچنگ سینٹر جانے کی اجازت نہیں ملتی، ہمارے لیے یہ ایپ ایک خوش خبری ہے کہ طالبات گھر بیٹھ کر ٹیوشن لے سکیں گیں۔
ایڈ ٹیوٹر جدید ایپلی کیشن کو کراچی ایکسپو سینٹر میں خوب پذیرائی ملی اور شہریوں نے اس اقدام کو مفید قرار دیا۔
ایڈ ٹیوٹر کا استعمال
اس اپیلیکیشن کو اینڈرائیڈ صارفین گوگل پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں جبکہ انٹرنیٹ براؤزر edtutor.pk ایڈریس ڈال کر بھی اسے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
ایڈ ٹیوٹر پر چار ہزار سے زائد مضامین کی ویڈیوز جبکہ 26 ہزار سے زائد مختلف مضامین کے سوالات (ایم سی کیوز) موجود ہیں اور یہاں 100 سے زائد اساتذہ اپنی خدمات پیش کرتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔