- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
- کراچی میں سیشن جج کے بیٹے قتل کی تحقیقات مکمل،متقول کا دوست قصوروار قرار
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبروں نے اقوام متحدہ کو بھی خوفزدہ کردیا
- ایکس کی اسمارٹ ٹی وی ایپ متعارف کرانے کی تیاری
- جوائن کرنے کے چند ماہ بعد ہی اکثر لوگ ملازمت کیوں چھوڑ دیتے ہیں؟
الیکشن کی تیاری کریں اسمبلیاں اسی ماہ تحلیل ہوں گی، عمران خان
عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو الیکشن کی تیاریوں کی ہدایت کرتے ہوئے اسی ماہ اسمبلیاں تحلیل کرنے کا عندیہ دے دیا۔
لاہور کے زمان پارک میں اراکین اسمبلی سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے سیاسی صورت حال اور اسمبلیوں کی تحلیل کے حوالے سے مشاورت کی۔
اراکین نے خدشہ ظاہر کیا کہ حکومت اسمبلیوں کی تحلیل پر عام انتخابات ملتوی کرسکتی ہے۔ جس پر عمران خان نے جواب دیا کہ حکومت کے پاس فوری انتخابات کے علاوہ کوئی اور آپشن نہیں ہے۔
عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن مجھے نااہل کرنے کی کوشش کررہا ہے، ارکان الیکشن کراؤ ملک بچاؤ تحریک چلائیں اور اپنے حلقے میں جاکر عوام کو حکومت کی نااہلیوں سے متعلق آگاہ کریں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پرویز الہیٰ کا ساتھ نبھانے کے حوالے سے مکمل اعتماد ہے، انہوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ جب حکم ملے گا تو اسمبلیاں تحلیل کردوں گا۔
دوسری جانب اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ’قوم نے پاکستان میں اداروں کا غیر سیاسی کردار دیکھا ہے، اسٹیبلشمنٹ آئینی کردار میں واپس آئے اور حکومت فوری انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’دسمبر میں ہی صوبائی اسمبلیاں تحلیل ہوجائیں گی، الیکشن کمیشن کی کارکردگی پر تشویش ہے کیونکہ ہم نے جو کیسز فائل کیے اُن پر سماعتیں نہیں ہورہیں، عدالتوں کو آزادانہ فیصلے کرنے چاہیں جو ہمیں نظر نہیں آرہے، عمران خان کے کردار کو تسلیم کرنا بہت ضروری ہے‘۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔