سیلاب متاثرین کے امدادی سامان کا جے یو آئی کے کنونشن میں استعمال

ویب ڈیسک  جمعرات 8 دسمبر 2022
فوٹو اسکرین گریپ

فوٹو اسکرین گریپ

 کوئٹہ: جمیعت علما اسلام کے کوئٹہ میں ہونے والے ورکز کنونشن میں سیلاب متاثرین کو ملنے والے خیموں کا بطور قالین استعمال کیا گیا۔

جے یو آئی کی جانب سے کوئٹہ میں ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں سربراہ مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر مرکزی قائدین نے خطاب کیا۔

اس کنونشن میں متاثرین کے لیے عالمی ادارے کی جانب سے بھیجے گئے خیموں کو بطور قالین استعمال کیا گیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان کیخلاف بیرونی قوتیں سازشیں کررہی ہیں، فضل الرحمان

دوسری جانب جے یو آئی اور گراؤنڈ انتظامیہ نے خیموں کے استعمال پر ایک دوسرے پر الزام عائد کیا ہے۔

جے یو آئی کے ترجمان نے وضاحت کی کہ ٹینٹ اور پنڈال سجانے میں ہمارا کوئی کردار نہیں ہے، یہ سارا انتظام مقامی انتظامیہ نے کیا ہے۔

دوسری جانب گراؤنڈ انتظامیہ نے کہا کہ ٹینٹ بچھانے میں ہمارا کوئی کردار نہیں ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔