- متحدہ رہنما بابر غوری کے وارنٹ معطل، حفاظتی ضمانت منظور
- حکومت کا شیخ رشید سے لال حویلی کا قبضہ چھڑوانے کا فیصلہ
- الیکشن کمیشن کا قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر 16مارچ کو ضمنی انتخابات کا اعلان
- عمران خان کی سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو ہٹا دیا گیا
- ڈکیتی کی انوکھی واردات، ڈاکو 5 ہزار مرغیاں لے کر فرار
- پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کے خلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج
- نیوزی لینڈ میں طوفانی بارش اورتیز ہوائیں، معمول کی زندگی متاثر
- لیجنڈری کرکٹر برائن لارا کی دوبارہ میدان پر واپسی
- پاکستان کی معاشی ترقی اللہ تعالیٰ کے ذمے ہے، اسحاق ڈار
- ایران میں آذر بائیجان کے سفارتخانے پر فائرنگ، سیکورٹی چیف ہلاک
- فواد چوہدری سے یہ سلوک کرنے والوں کیلیے اکیلی کافی ہوں، اہلیہ
- پی ٹی آئی کا پنجاب میں انتخابات کی تاریخ کیلیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع
- ملک میں کل سے مزید بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی
- آئی ایم ایف سے اسی مہینے معاہدہ ہوجائے گا، وزیراعظم
- سخت سردی جنوری میں لیکن سندھ میں تعطیلات دسمبر میں
- طیبہ ہراسگی کیس؛ ہائیکورٹ نے پی اے سی کے دائرہ اختیار پر سوال اٹھا دیا
- رونالڈو کو تحفے میں ملی قیمتی پتھروں سے بنی گھڑی کی مالیت کیا ہے؟
- پی ٹی آئی نے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کی تعیناتی چیلنج کردی
- باجوہ لیک کیس میں گرفتار ایف بی آر اہلکاروں کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم
- اسنوکر چیمپیئن شپ؛ برطانوی کیوئسٹ کو پاکستانی کیوئسٹ کے ہاتھوں شکست
اندھے گھوڑے نے مشکل ترین کرتب کے تین عالمی ریکارڈ بنا لیے

آنکھوں سے محروم گھوڑے نے تین نئے ریکارڈ قائم کرکے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروالیا ہے۔ فوٹو: بشکریہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ
اوریگن: مکمل طور پر آنکھوں سے محروم گھوڑے نے تین ریکارڈ قائم کرکے خود کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرلیا ہے۔
ان میں کسی نابینا گھوڑے کی بلند ترین جست، ایک منٹ میں سب سے زیادہ چھلانگ لگانے (فری جمپ) اور ایک قطار میں نصب پانچ ڈنڈوں سے دائیں اور بائیں گزرنے جیسے مشکل مراحل شامل ہیں۔
اس گھوڑے کا نام اینڈو ہے جس کی کہانی بہت دلچسپ ہے۔ اس کی مالکن مورگن ویگنر ہیں اور تیرہ برس کی عمر میں انہوں نے اپنی نانی کی اجازت ان کے اصطبل سے ایک گھوڑے کا انتخاب کیا تھا۔ اس وقت گھوڑے کی آنکھیں خراب ہو رہی تھیں یہاں تک کہ آنکھوں کو نکال باہر کرنا پڑا تھا۔
تاہم اینڈو نے دھیرے دھیرے اپنا اعتماد بحال کرنا شروع کیا۔ شروع میں وہ آگے بڑھنے میں کچھ خوفزدہ تھا، لیکن مورگن نے اسے ساتھ لے کر چلنا شروع کیا۔ اس کے بعد رکاوٹیں عبور کروانے کی تربیت دی گئیں اور یوں وہ دھیرے دھیرے نئے ماحول اور رکاوٹوں سے مانوس ہونا شروع ہوگیا۔
اینڈو اگرچہ اپنے ریکارڈ سے واقف تھا اور مورگن نے اسے مزید مشق کرائی اور ہر کرتب کی باریکیوں پر توجہ دی۔ اس کے بعد وہ جست لگانا سیکھ گیا اوررکاوٹیں عبور کرنے لگا۔ یہی وجہ ہے کہ اس نے تین فٹ 5.73 انچ بلند جمپ لگائی اور یوں کسی نابینا گھوڑے کی سب سے بلند جست کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ اس کے بعد 60 سیکنڈ میں اس نے 39 جمپیں لگائیں جو کسی بھی گھوڑے کی سب سے بڑی کامیابی بھی ہے۔ اس کے بعد اینڈو نے مکمل اندھے پن کے باوجود اپنی مالکن کے اشارے پر پانچ ڈنڈوں کی رکاوٹوں کو دائیں اور بائیں دوڑتے ہوئے عبور کیا۔
اس کارنامےکے بعد گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے اینڈو کےلیے تین سرٹفکیٹ جاری کئے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔