- عمران نذیز پر خاتون نے رقم لیکر اپارٹمنٹ نا دینے الزام عائد کردیا
- جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا فیصلہ سپریم کورٹ کے لارجر بینچ کے فیصلے کیخلاف قرار
- رمضان المبارک اور متوازن غذا
- پی ٹی آئی کے مزید رہنما و سابق ارکان اسمبلی اینٹی کرپشن کے ریڈار پر
- آئی پی ایل کے 16ویں سیزن میں 5 نئے دلچسپ قوانین متعارف
- عمران خان کی 2 مقدمات میں جلد سماعت کی درخواستیں منظور
- پنجاب، کے پی انتخابات التوا کیس؛ سپریم کورٹ کا 4 رکنی بینچ تشکیل کے بعد پھر ٹوٹ گیا
- شمالی وزیرستان؛ سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ، سپاہی شہید
- ریگولر حج اسکیم، درخواستیں جمع کروانے کی تاریخ میں 2 اپریل تک توسیع
- دی ہنڈریڈ؛ بابراعظم کے پک نہ ہونے پر اینڈرسن حیران
- علی امین گنڈاپور کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات عدالت میں پیش
- کئی علاقوں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ، سحری و افطاری میں بھی مشکلات
- بڑھتی مہنگائی، مردانہ قمیص شلوار سلائی کی اجرت 1500 لی جانے لگی
- مہنگائی، معاشی صورتحال جنگ والی، سیاسی استحکام لانا ہوگا، ایکسپریس فورم
- استعفا دے کر مُکر جانا، پاکستانی عوام کیساتھ مذاق ہورہا ہے؟ اسلام آباد ہائیکورٹ
- کراچی اور اسلام آباد سے سعودی عرب منشیات اسمگل کرنے کی کوششیں ناکام
- مسلسل ڈپریشن اور بے چینی آپ کو قبل از وقت بوڑھا بنا سکتی ہے
- دو ارب نوری سال دور اب تک کا سب سے روشن خلائی دھماکا
- جانورغائب گوشت حاضر، میمتھ کے ڈی این اے سے گوشت کا گولہ تیار
- سی ٹی ڈی پنجاب کی مختلف اضلاع میں کارروائی، 9 دہشت گرد گرفتار
ڈی جے سائنس کالج نے ڈی اور ای گریڈ کے داخلے منسوخ کردیے

فوٹو فائل
کراچی: صوبائی محکمہ کالج ایجوکیشن نے ڈی جےسندھ گورنمنٹ سائنس کالج میں سی، ڈی اور ای گریڈ کے دیے گئے داخلوں کی منسوخی کا عمل شروع کردیا ہے اور اطلاعات کے مطابق جمعرات کو 10 طلبہ کے داخلے منسوخ کیے گئے ہیں۔
جن طالب علموں کے داخلے منسوخ کیے گئے وہ شعبہ کمپیوٹر سائنس سے تھے جنہیں میرٹ سے کم نمبروں پر ایڈمیشن دیے گئے تھے، ان تمام طلبا کو اب دیگر متبادل کالجز بھیج دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ مرکزی داخلہ کمیٹی کے تحت انٹر سال اول کے داخلوں میں ڈی جے سائنس کالج کا میرٹ اے ون گریڈ پر بند ہوتا ہے۔
ادھر “ایکسپریس” کے رابطہ کرنے پر ’’ڈی جے سائنس کالج‘‘ کے نئے تعینات پرنسپل راشد مہر نے داخلوں کی منسوخی کی تصدیق کردی تاہم ان کا کہنا تھا کہ یہ داخلے انہوں نے نہیں بلکہ کیپ (مرکزی داخلہ کمیٹی) نے منسوخ کیے ہیں اور فی الحال ایسے طلبہ کے داخلے منسوخ کیے گئے ہیں جن کا میٹرک میں سی ، ڈی اور ای گریڈ تھا۔
ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ جن طلبا نے جمعرات کی صبح کالج میں احتجاج کیا تھا وہ سب اے گریڈ کے حامل طلبہ تھے اور ان کو خدشہ تھا کہ ان کے داخلے بھی منسوخ ہوجائیں گے تاہم ہم نے انھیں بتایا کہ اے گریڈ کے حامل طلبہ کے داخلے منسوخ نہیں کیے جارہےْ
واضح رہے کہ ڈی جے سائنس کالج میں طے شدہ میرٹ سے کم مارکس کے حامل طلبہ کو داخلہ دیے جانے کا معاملہ سامنے آنے کے بعد محکمہ کالج ایجوکیشن میں آئی ٹی سیکشن کے ذمے دار اور کمپیوٹر سائنس کے اسسٹنٹ پروفیسر سائیں داد کو اس معاملے کی تحقیقات سونپی گئی تھی۔
بتایا جارہا ہے کہ انھوں نے اپنی رپورٹ میں میرٹ کے برعکس داخلوں کا ذمے دار مرکزی داخلہ کمیٹی کو قرار دیا ہے۔
ادھر مرکزی داخلہ کمیٹی کے ذمے دار راشد کھوسو سے اس سلسلے میں مسلسل رابطے کی کوشش کی گئی تاہم ان سے رابطہ نہیں ہوسکا۔
دوسری جانب وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ سے ذرائع ابلاغ نے ڈی جے سائنس کالج کے معاملے پر سوال کیا تو ان کا کہنا تھا کہ ’’میرے خیال میں تو ڈی اور ای گریڈ والے طلبہ کو بھی پڑھنے کا حق ہے تاہم دیکھنا پڑے گا کہ ڈی جے سائنس کالج کا میرٹ کیا طے کیا جاتا ہے‘۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کالج کو سیاسی اکھاڑا نہیں بننے دیں گے، کراچی میں بہت کالج ہیں لیکن بعض سیاسی لوگ صرف ڈی جے سائنس کالج کا ہی دورہ کیوں کرتے ہیں۔ وزیر تعلیم کا کہناتھا کہ میں ڈی جے کالج کا خود دورہ کروں کا اور دیکھوں گا کہ وہاں ثقافتی ورثے کی خلاف ورزی کون کررہا ہے۔
یاد رہے کہ محکمہ کالج ایجوکیشن ان داخلوں کی نشاندہی کرنے والے پرنسپل محمد مہر کا پہلے ہی تبادلہ کرچکا ہے یہ پہلی بار تھا کہ مرکزی داخلہ کمیٹی نے ڈی جے سندھ گورنمنٹ سائنس کالج میں کمپیوٹر سائنس فیکلٹی میں سی گریڈ کے 34 اور ڈی گریڈ کے 26 اور ای گریڈ میں 4 طلبہ کو داخلے دیے تھے ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔