بھارت میں سونے کے سکے فراہم کرنے والی اے ٹی ایم سروس کا آغاز ہوگیا

ویب ڈیسک  جمعـء 9 دسمبر 2022
بھارتی شہر حیدرآباد میں سونے کے سکے فراہم کرنے والی پہلی اے ٹی ایم مشین کی تنصیب کی گئی ہے۔ فوٹو: پریس ٹرسٹ آف انڈیا

بھارتی شہر حیدرآباد میں سونے کے سکے فراہم کرنے والی پہلی اے ٹی ایم مشین کی تنصیب کی گئی ہے۔ فوٹو: پریس ٹرسٹ آف انڈیا

 ممبئی: بھارت میں ملک کی پہلی اے ٹی ایم مشین نصب کردی گئی ہے جو کارڈ میں موجود رقم کے بدلے سونے کے سکےفراہم کرتی ہے جن کا وزن نصف گرام سے 100 گرام تک ہوسکتا ہے۔

اگرچہ دیکھنے میں یہ عام اے ٹی ایم مشین جیسی دکھائی دیتی ہے لیکن صرف ایک بٹن دبانے سے رقم کی بجائے سونا فراہم کرتی ہے۔ پہلی مرتبہ اسے حیدرآباد شہر میں لگای گیا ہے اور گولڈ سکہ نامی ادارے کا منصوبہ ہے۔ سات ہزار ڈالر کی رقم کے بدلے یہ 100 گرام کا سب سے بڑا سکہ فراہم کرتی ہے۔

گولڈ سکہ کے نائب صدر پرتاپ نے صرف اپنا پہلا نام بتاتے ہوئے کہا کہ سونے کی دکانوں میں جانے کی بجائے اب آپ براہِ راست سونا ان مشینوں سے خرید سکتےہیں۔ اطلاعات کے مطابق ایک مشین میں 5 کلوگرام تک سونا رکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت سونا استعمال کرنے والا دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ گاؤں کے باشندے شہریوں سے زیادہ سونا خریدتے ہیں کیونکہ ان کےنزدیک یہ ایک بہترین سرمایہ کاری بھی ہے۔

حیدرآباد شہر میں تنصیب کےبعد بعض افراد نے مختلف وزن کے سونے کے سکے اس مشین سے نکالے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔