- حکومت کا شیخ رشید سے لال حویلی کا قبضہ چھڑوانے کا فیصلہ
- الیکشن کمیشن کا قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر 16مارچ کو ضمنی انتخابات کا اعلان
- عمران خان کی سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو ہٹا دیا گیا
- ڈکیتی کی انوکھی واردات، ڈاکو 5 ہزار مرغیاں لے کر فرار
- پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کے خلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج
- نیوزی لینڈ میں طوفانی بارش اورتیز ہوائیں، معمول کی زندگی متاثر
- لیجنڈری کرکٹر برائن لارا کی دوبارہ میدان پر واپسی
- پاکستان کی معاشی ترقی اللہ تعالیٰ کے ذمے ہے، اسحاق ڈار
- ایران میں آذر بائیجان کے سفارتخانے پر فائرنگ، سیکورٹی چیف ہلاک
- فواد چوہدری سے یہ سلوک کرنے والوں کیلیے اکیلی کافی ہوں، اہلیہ
- پی ٹی آئی کا پنجاب میں انتخابات کی تاریخ کیلیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع
- ملک میں کل سے مزید بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی
- آئی ایم ایف سے اسی مہینے معاہدہ ہوجائے گا، وزیراعظم
- سخت سردی جنوری میں لیکن سندھ میں تعطیلات دسمبر میں
- طیبہ ہراسگی کیس؛ ہائیکورٹ نے پی اے سی کے دائرہ اختیار پر سوال اٹھا دیا
- رونالڈو کو تحفے میں ملی قیمتی پتھروں سے بنی گھڑی کی مالیت کیا ہے؟
- پی ٹی آئی نے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کی تعیناتی چیلنج کردی
- باجوہ لیک کیس میں گرفتار ایف بی آر اہلکاروں کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم
- اسنوکر چیمپیئن شپ؛ برطانوی کیوئسٹ کو پاکستانی کیوئسٹ کے ہاتھوں شکست
- کراچی؛ کرایے کی کار چلانے والا 2 بچوں کا باپ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہلاک
آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات کا آخری مرحلہ، غیر حتمی نتائج میں پی ٹی آئی کا پلڑا بھاری

فوٹو: فائل
آزاد کشمیر کے بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج میں میرپور، بھمبھر اور کوٹلی میں پی ٹی آئی نے واضح برتری حاصل کرلی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق آزاد کشمیر میں 31 سال بعد ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے کے پولنگ ہوئی جس کے بعد گنتی کا عمل مکمل کیا گیا اور اب غیر حتمی غیر سرکاری نتائج میں پی ٹی آئی کا پلڑا بھاری ہے۔
میرپور کی میونسپل کمیٹی کی 46 میں سے 23 نشستیں پی ٹی آئی نے اپنے نام کیں جبکہ میرپور کی ضلع کونسل کی کُل 27 میں سے 21 نشستوں پر پی ٹی آئی کو کامیابی حاصل ہوئیں، یہاں دو نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ ایک ایک سیٹ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے حصے میں آئی۔
اسی طرح میونسپل کمیٹی ڈڈیال کی پانچ نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ ایک پر پی ٹی آئی کو فتح حاصل ہوئی جبکہ ضلع کونسل کی 8 نشستیں پی ٹی آئی نے جیتیں۔
میونسپل کمیٹی برنالہ میں ن لیگ دو نشستیں لینے میں کامیاب ہوئی جبکہ ایک آزاد امیدوار کے نام رہی۔ ضلع کوٹلی میں میونسپل کمیٹی کے سہنسہ وارڈ میں 2 پر پی ٹی آئی کامیاب ہوئی جبکہ ایک نشست مسلم کانفرنس کے حصے میں آئی۔
ڈسٹرکٹ بھمبھر میں ضلع کونسل کی اکتیس میں سے تیس نشستوں کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق گیارہ پی ٹی آئی، 9 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں جبکہ کوٹلی حلقہ راج محل سے ضلع کونسل کی دس میں سے چھ نشستوں پر پی ٹی آئی کامیاب ہوئی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔