کیچ تھامنے کی کوشش میں چمیکا کرونارتنے 4 دانت تڑوا بیٹھے

اسپورٹس ڈیسک  جمعـء 9 دسمبر 2022
فوٹو : انٹرنیٹ

فوٹو : انٹرنیٹ

کولمبو:  لنکا پریمیئر لیگ میں کیچ تھامنے کی کوشش میں سری لنکن کرکٹر چمیکا کرونارتنے 4 دانت تڑوا بیٹھے۔

گال گلیڈی ایٹرز سے میچ کے دوران کینڈی فالکنز کی نمائندگی کرنے والے چمیکا نے ایک کیچ کو تھامنا چاہا مگر گیند ان کے منہ پر جالگی جس سے 4 دانت ٹوٹ گئےجبکہ نچلے ہونٹ اور مسوڑھوں پر زخم آئے ہیں۔

لنکن کرکٹر کو فوری طور پر طبی امداد کیلیے اسپتال لے جایا گیا تھا۔

دوسری جانب کینڈی فالکنز کے ٹیم منیجر کا کہنا ہے کہ چمیکا کرونارتنے کی طبیعت اب بہتر ہے اور وہ سلیکشن کیلئے دستیاب ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔