- گرافک ڈیزائننگ اور مصنوعی ذہانت
- سینیٹ؛ سویڈن میں قرآنِ پاک کی بے حرمتی کیخلاف قرارداد متفقہ منظور
- دو نوکرانیاں شادی والے گھر سے 60 تولہ سونا چرا کر فرار
- بابراعظم اور سرفراز نمائشی میچ میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گے
- بی جے پی کے سابق عہدیدار کی بیمار بچوں کو قتل کرنے کے بعد خود کشی
- بولان میں لیویز کی چوکی پر فائرنگ سے ایک اہل کار شہید
- لاپتہ افراد کے معاملے پر بڑوں کیخلاف کارروائی کرنی ہوگی، سپریم کورٹ
- متحدہ رہنما بابر غوری کے وارنٹ معطل، حفاظتی ضمانت منظور
- حکومت کا شیخ رشید سے لال حویلی کا قبضہ چھڑوانے کا فیصلہ
- الیکشن کمیشن کا قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر 16مارچ کو ضمنی انتخابات کا اعلان
- عمران خان کی سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو ہٹا دیا گیا
- ڈکیتی کی انوکھی واردات، ڈاکو 5 ہزار مرغیاں لے کر فرار
- پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کے خلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج
- نیوزی لینڈ میں طوفانی بارش اورتیز ہوائیں، آکلینڈ میں ایمرجنسی نافذ
- لیجنڈری کرکٹر برائن لارا کی دوبارہ میدان پر واپسی
- پاکستان کی معاشی ترقی اللہ تعالیٰ کے ذمے ہے، اسحاق ڈار
- ایران میں آذر بائیجان کے سفارتخانے پر فائرنگ، سیکورٹی چیف ہلاک
- فواد چوہدری سے یہ سلوک کرنے والوں کیلیے اکیلی کافی ہوں، اہلیہ
- پی ٹی آئی کا پنجاب میں انتخابات کی تاریخ کیلیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع
- ملک میں کل سے مزید بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی
جاپان نے انسداد پولیو کیلیے3.87 ملین امریکی ڈالر دے دیے

2023 تک پولیو کے خاتمے کیلیے پُرعزم ہیں، وزیر صحت قادر پٹیل کا تقریب سے خطاب فوٹو: فائل
اسلام آباد: جاپان کی پاکستان میں پولیو کے خاتمے کی کوششوں کیلیے 3.87 ملین امریکی ڈالر معاہدہ پر دستخط ہوگئے۔
حکومت جاپان نے پاکستان انسداد پولیو پروگرام کیلیے 3.87 ملین امریکی ڈالر سے زائد کی گرانٹ فراہم کرتے ہوئے اپنی معاونت بڑھا دی ہے، اس گرانٹ کو ضروری پولیو ویکسین کی خریداری کیلیے استعمال کیا جائے گا جس سے پاکستان میں وبائی اضلاع میں 5سال سے کم عمر کے 18.61 ملین سے زیادہ بچوں کی ویکسینیشن ہوگی۔
حکومت جاپان و یونیسیف اور جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی ویونیسیف کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوئے، وزیر صحت عبدالقادر پٹیل اور دیگر نے تقریب میں شرکت کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان پولیو پروگرام گزشتہ 30 سالوں میں پولیو وائرس سے متاثرہ بچوں کی تعداد میں تاریخی کمی لایا ہے، خیبر پختونخوا کے مقامی اضلاع تک وائرس کی گردش کو محدود کر دیا ہے۔
ہم 2023ء تک پولیو کے خاتمے کیلیے پُرعزم اور پُرامید ہیں، وزیر صحت نے پولیو کے خاتمے کیلیے جاپان کی حکومت اور ڈونرز کے غیرمتزلزل عزم کی تعریف کی ہے، یونیسیف کے توسط سے پاکستان میں پولیو پروگرام کو سپورٹ کرنے کیلیے حکومت جاپان کی جانب سے اب تک238.66 ملین ڈالر سے زائد کی گرانٹ اور قرض کی رقم دی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔