- قطری گروپ نے مانچسٹر یونائیٹڈ خریدنے کا منصوبہ بنالیا
- پاک فضائیہ کے تربیتی مشاق طیارے کی مردان میں ہنگامی لینڈنگ
- آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم کی ون ڈے میں پہلی، ٹی20 میں تیسری پوزیشن
- موجودہ اور پچھلی حکومت میں نیب ترامیم سے مستفید افراد کے نام سامنے آگئے
- شیخ رشید ایک روز کیلیے مری پولیس کے حوالے
- بلاول بھٹو کا آئی ایم ایف سے ٹارگٹڈ سبسڈیز دینے کا مطالبہ
- پارلیمانی کمیٹی کا جعلی ڈگری پربرطرف پی آئی اے ملازمین کی بحالی کا حکم
- انتخابات کی تاریخ کا فوری اعلان کریں، صدر کا چیف الیکشن کمشنر کو خط
- طالبان حکومت کا افغانستان میں ڈالرز کی اسمگلنگ پر سخت سزاؤں کا اعلان
- پاکستان میں 42 فیصد بچے اسٹنٹنگ کا شکار ہیں،یونیسیف
- آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئین شپ کا فائنل کس مقام پر ہوگا؟ نام سامنے آگیا
- شاہین کپتان ہو! لاہور ہو تو ٹرافی اٹھانے کا مزہ ایسا کہیں نہیں، قلندرز ہیڈکوچ
- حکومت نہیں چاہتی کہ بلدیاتی انتخابات کا عمل آگے بڑھے، حافظ نعیم
- راہول گاندھی نے مودی کی کرپشن سے پردہ اٹھادیا
- پرائیویسی کیسے رکھی جاتی ہے؟
- پی ایس ایل8 میں شریک ٹیموں اور آفیشلز کو ’اسٹیٹ گیسٹ‘ کا درجہ دیدیا گیا
- زلزلہ متاثرین کیلئے اتنے فنڈز آئے، کدھر گئے کہاں خرچ ہوئے؟ سپریم کورٹ
- علی زیدی میرا چھوٹا بھائی ہے، شہلا رضا
- پنجاب میں عام انتخابات کی درخواست؛ الیکشن کمیشن، گورنر پنجاب کو نوٹس جاری
- ایسے حالات میں کون وزیراعظم بننا چاہے گا، شاہد خاقان عباسی
روس امریکا قیدیوں کا تبادلہ؛ امریکی کھلاڑی کے بدلے روسی اسلحہ ڈیلر رہا

(فوٹو: بین الاقوامی میڈیا)
ماسکو: روس نے اولمپک گولڈ میڈلسٹ، امریکی باسکٹ بال اسٹار برٹنی گرائنر کو امریکا میں قید روسی سابق اسلحہ ڈیلر وکٹر بوٹ کے تبادلے میں رہا کردیا۔
قیدیوں کا تبادلہ ابوظبی ائرپورٹ پر ہوا۔ دونوں ممالک کے مابین قیدیوں کا تبادلہ گزشتہ 8 ماہ کے دوران دوسری بار ہوا ہے۔ واضح رہے کہ روس کی یوکرین پر حملے کے بعد سے امریکا کے ساتھ کشیدگی بھی جاری ہے۔
قیدیوں کے تبادلے سے متعلق امریکی صدر جو بائیڈن نے ٹوئٹر کے ذریعے اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ وہ طیارے میں محفوظ ہیں اور اپنے وطن واپس لوٹ رہی ہیں۔ امریکی کانگریس کے ارکان، کھلاڑیوں اور دیگر افراد نے برٹنی گرائنر کی رہائی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
دوسری جانب روس نے قیدیوں کے تبادلے کی تصدیق کردی ہے۔ اس سلسلے میں روسی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں وکٹر بوٹ کے پہنچنے کی اطلاع دی ہے۔عالمی میڈیا پر جاری ویڈیوز میں گرائنر کو روسی طیارےسے ابوظبی کے ائرپورٹ پر اترتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جہاں امریکی حکام ان کا استقبال کررہے ہیں۔دریں اثنا روسی حکام موت کے سوداگر کے نام سے مشہور وکٹر بوٹ کا استقبال کررہے ہیں۔
خبر رساں اداروں کے مطابق سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں ممالک کے مابین قیدیوں کا تبادلہ اماراتی صدر محمد بن زاید النہیان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی کوششوں کے بعد ممکن ہوا ہے تاہم وائٹ ہاؤس نے اس دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ رہائی واشنگٹن اور ماسکو کے درمیان بات چیت کا نتیجہ ہے۔
وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرن ژاں نے کہا ہے کہ امریکی باسکٹ بال کھلاڑی برٹنی گرائنر کی رہائی صرف روس اور امریکا کے درمیان بات چیت سے ممکن ہوئی۔ قیدیوں کے تبادلے سے متعلق مذاکرات میں صرف امریکا اور روس ہی شامل تھے، اس معاملے میں کسی کی ثالثی شامل نہیں تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔