- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
- ایرانی صدر کا دورہ کراچی، کل صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
- ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کراچی پہنچ گئے، مزار قائد پر حاضری
- مثبت معاشی اشاریوں کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان
- اسلام آبادہائیکورٹ کے فل کورٹ اجلاس میں خط لکھنے والے 6 ججوں کی بھی شرکت
- اقوام متحدہ کے ادارے پر حماس کی مدد کا اسرائیلی الزام جھوٹا نکلا
- نشے میں دھت مسافر نے ایئرہوسٹس پر مکے برسا دیئے؛ ویڈیو وائرل
- سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
- بیوی کی ناک اور کان کاٹنے والا سفاک ملزم ساتھی سمیت گرفتار
- پنجاب میں پہلے سے بیلٹ باکس بھرے ہوئے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی
- ٹریفک وارڈنز لاہور نے ایمانداری کی ایک اور مثال قائم کر دی
- مسجد اقصی میں دنبے کی قربانی کی کوشش پر 13 یہودی گرفتار
- پنجاب کے ضمنی انتخابات میں پولیس نے مداخلت کی، عمران خان
بلوچستان ہائی کورٹ کے حکم پر سینیٹر اعظم سواتی کو رہا کردیا گیا
کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ کے حکم پر پولیس نے سینیٹر اعظم سواتی پر صوبے بھر میں درج تمام مقدمات ختم کرکے انہیں رہا کردیا۔
سینیٹر اعظم سواتی کے وکیل نے تصدیق کی بلوچستان پولیس نے اعظم سواتی کو سندھ پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے جس کے بعد انہیں خصوصی جہاز کے ذریعے سندھ منتقل کردیا گیا ہے۔
قبل ازیں بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ہاشم کاکڑ کے روبرو اعظم سواتی پر درج مقدمات کے حوالے سے سماعت ہوئی۔ اعظم سواتی پر درج مقدمات کے خلاف ان کے بیٹے نے درخواست دائر کی ہوئی تھی۔
چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نے سماعت کے بعد درخواست منظور کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم خان سواتی پر بلوچستان بھر میں درج تمام مقدمات ختم کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کی ہدایت کی تھی۔
یہ پڑھیں : اعظم سواتی پر مقدمات؛ سندھ حکومت، پراسیکیوٹر جنرل اور آئی جی کو نوٹس
اعظم سواتی نے متنازع ٹوئٹس کیے تھے جس پر بلوچستان میں ان کے خلاف پانچ مقدمات درج ہوئے تھے جب کہ بقیہ صوبوں میں درج مقدمات علیحدہ ہیں۔
اعظم سواتی کے بیٹے وکیل نصیب اللہ ترین نے بی بی سی سے گفتگو کی ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ ہائی کورٹ نے یہ قرار دیا ہے کہ اعظم سواتی کے خلاف درج پانچ ایف آئی آرز کا کوئی قانون نہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔