نیشنل بینک کرپشن ریفرنس میں 6 ملزمان بری

کورٹ رپورٹر  جمعـء 9 دسمبر 2022
ملزمان پر فراڈ، غبن اور اختیارات کا ناجاٸز استعمال کرنے کے الزامات ہیں۔ فوٹو:فائل

ملزمان پر فراڈ، غبن اور اختیارات کا ناجاٸز استعمال کرنے کے الزامات ہیں۔ فوٹو:فائل

  کراچی: احتساب عدالت نے نیشنل بینک میں ڈھائی ارب روپے کے فراڈ، کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کے ریفرنس میں 6 ملزمان کو بری کر دیا۔

بری ہونے والے افسران میں مظفر علی زبیری، محمد شکیل احمد خان، محمد افضل، وقاص احمد خان، سرور خان اور آصف صدیقی شامل ہیں۔

وکیل صفائی شوکت حیات ایڈوکیٹ نے دلائل میں کہا تھا کہ ملزمان کے خلاف کوٸی ٹھوس ثبوت ہیں اور نہ ہی کوئی اصل دستاویزات ہیں جو پیش کیے ہوں۔ نیب نے اصل کے بجاٸے نقول پر مشتمل شواہد جمع کروائے۔ نیب نے نہ آڈٹ رپورٹ پیش کی نہ فرانسک کروایا، کسٹم حکام کی رسیدیں بھی پیش نہیں کی گٸیں۔

وکلا نے کہا کہ ملزمان ایک بے بنیاد الزام میں 7 سال سے قید ہیں، بری کیا جاٸے۔

نیب کے مطابق نیشنل بینک ایٸر پورٹ برانچ کے منیجر مظفر زبیری سمیت 6 ملزموں کو 2015 میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ملزمان پر فراڈ، غبن اور اختیارات کا ناجاٸز استعمال کرنے کے الزامات ہیں۔

ملزمان پر کرپشن اور فراڈ سے محکمہ کسٹم کو ڈھاٸی ارب کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔