ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک اور نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

بزنس رپورٹر  جمعـء 9 دسمبر 2022
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

  کراچی: عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک اور نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ 

صرافہ بازاروں میں  فی تولہ سونا 700 روپے کے اضافے سے 1 لاکھ 67 ہزار 100 روپے  جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 600 روپے کے اضافے سے 1 لاکھ 43 ہزار 261 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں 16 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 1800 ڈالر کی سطح پر آگیا۔

سونا کے بعد فی تولہ چاندی کی قیمت 30 روپے بڑھکر  1890 روپے ہونے سے  بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔