- امریکا میں چینی غبارے کی پرواز، وزیر خارجہ کا دورہ چین ملتوی
- گستاخانہ مواد نہ ہٹانے پر وکی پیڈیا پاکستان میں بلاک
- کراچی؛ خاتون کے ساتھ اوباش نوجوانوں کی سرعام بدتمیزی، حملے کی کوشش
- کراچی میں سرکاری تیل چوری ہونے کا انکشاف
- چین کی نیوکلئیر انرجی کے شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی
- پیٹرول مزید 30 روپے لیٹر مہنگا ہونے کا امکان
- اعظم خان یو اے ای کے گولڈن ویزا ہولڈر بن گئے
- بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، ٹیم پاکستان بھیجنے سے پھر انکار
- 500 واں ٹی ٹوئنٹی، بنگلہ دیش لیگ میں شعیب کو گارڈ آف آنر پیش
- برطانیہ میں ماؤں سے بچوں میں ہیپاٹئٹس کی منتقلی میں اہم پیشرفت
- نیویارک میں گڑھا تین افراد کو نگل گیا جنہیں بمشکل بچالیا گیا
- ایلون مسک کا تخلیق کاروں کے لیے معاوضے کا اعلان
- ٹیکسٹائل اور ریڈی میڈ گارمنٹس پاکستانی معیشت میں اہم
- جنوری 2023، سیمنٹ کی فروخت میں 1.15 فیصد اضافہ
- کاغذ 200 فیصد مہنگا، درسی کتب، اسٹیشنری کی قیمتیں بڑھ گئیں
- کراچی کی 2 لاکھ 16 ہزار بجلی کی تنصیبات کو محفوظ بنایا، چیئرمین نیپرا
- پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج کینسر سے آگاہی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
- دوہرے ٹیکس سے چھٹکارہ: پاکستان اور افغانستان کے درمیان کنونشن پر دستخط
- شیخ رشید کے خلاف کراچی میں بھی مقدمہ درج
- آئی ایم ایف کا سرکاری اداروں کی نجکاری، بجلی گیس اور پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا مطالبہ
امید ہے سندھ میں جبری شادیوں کیخلاف قانون سازی کامیاب ہوگی، بلاول بھٹو

فوٹو: فائل


کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے جبری شادیوں اور مذہب کی تبدیلی سے متعلق قانون سازی کرنے پر تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جبری شادیوں سے متعلق قانون سازی ضرور کامیاب ہوگی۔
ان خیالات کا اظہار وزیر خارجہ و چیئرمیں پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ٹیلیفونک رابطہ کے دوران کیا۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعلی سندھ نے جبری شادیوں سے متعلق قانون سازی پر سیاسی جماعتوں میں اتفاق رائے پیدا کرنے کیلئے کمیٹی کے قیام سے آگاہی دی۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ کم عمری میں شادی کے خلاف قانون سازی کے حوالے سے سندھ پہلے ہی برتری رکھتا ہے اور مجھے امید ہے کہ جبری شادیوں سے متعلق قانون سازی سے متعلق کاوشیں بھی کامیاب ہوں گی۔
چیئرمیں پیپلز پارٹی سے گفتگو سے قبل وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت جبری مذہب کی تبدیلی کے قانون سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں مشیر قانون، چیف سیکریٹری اور دیگر متعلقہ حکام شریک ہوئے۔
جس میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ جبری مذہب کی تبدیلی کی روک تھام کیلئے سندھ حکومت ضروری اقدامات کررہی ہے اور سندھ حکومت اقلیتوں کے حقوق کا ہر صورت تحفظ کرے گی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے چیف سیکریٹری کو جبری مذہب کی تبدیلی کے قانون پر اتفاق رائے پیدا کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے کمیٹی تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بیٹھ کر غور و فکر کرکے اتفاق رائے پیدا کرے گی کیوں کہ اقلیتوں کے تحفظ کیلئے جبری مذہب کے تبدیلی کا قانون بہت ہی اہمیت کا حامل ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔