- پولر آئس کا پگھلاؤ زمین کی گردش، وقت کی رفتار سست کرنے کا باعث بن رہا ہے، تحقیق
- سندھ میں کتوں کے کاٹنے کی شکایت کیلئے ہیلپ لائن 1093 بحال
- کراچی: ڈکیتی کا جن قابو کرنے کیلیے پولیس کا ایکشن، دو ڈاکو ہلاک اور پانچ زخمی
- کرپٹو کے ارب پتی ‘پوسٹربوائے’ کو صارفین سے 8 ارب ڈالر ہتھیانے پر 25 سال قید
- گٹر میں گرنے والے بچے کی والدہ کا واٹر بورڈ پر 6 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ
- کرپٹو کرنسی فراڈ اسکینڈل میں سام بینک مین فرائڈ کو 25 سال قید
- کراچی، تاجر کو قتل کر کے فرار ہونے والی بیوی آشنا سمیت گرفتار
- ججز کے خط کی انکوائری، وفاقی کابینہ کا اجلاس ہفتے کو طلب
- امریکا میں آہنی پل گرنے کا واقعہ، سمندر سے دو لاشیں نکال لی گئیں
- خواجہ سراؤں نے اوباش لڑکوں کے گروہ کے رکن کو پکڑ کر درگت بنادی، ویڈیو وائرل
- پی ٹی آئی نے ججز کے خط پر انکوائری کمیشن کو مسترد کردیا
- عدالتی امور میں ایگزیکٹیو کی مداخلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، فل کورٹ اعلامیہ
- وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
- نوڈیرو ہاؤس عارضی طور پر صدرِ مملکت کی سرکاری رہائش گاہ قرار
- یوٹیوبر شیراز کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات
- حکومت کا بجلی کی پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کا فیصلہ
- بونیر میں مسافر گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق
- بجلی 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا
- حکومت نے 2000 کلومیٹر تک استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت دیدی
کراچی کا نیا ایڈمنسٹریٹر سیاسی نہیں بلکہ سندھ گورنمنٹ کا افسر ہے، ناصر شاہ
کراچی: صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کا نیا ایڈمنسٹریٹر سیاسی نہیں بلکہ سندھ گورنمنٹ کا افسر ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی ایڈمنسٹریٹر نہیں لگانا تھا اسلیے اچھا افسر تعینات کیا، ایم کیو ایم نے سابق ممبر اسمبلی عبدالوسیم کا نام دیا تھا، جس پر ہم نے ڈاکٹر سیف الرحمان کو ایڈمنسٹریٹر کا عہدہ دینے کا فیصلہ کیا۔
انہوں نے کے پی حکومت کے ترجمان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کی ہر شعبے میں کارکردگی خیبرپختونخوا حکومت سے بہتر ہے، سندھ پولیس کے 2384 جوانوں نے جانوں کا نذرانہ پیش کیا، 2014 میں کراچی کرائم انڈیکس میں چھٹے نمبر پر تھا، سندھ حکومت کے اقدامات کی وجہ سے یہ 128 ویں نمبر پر پہنچا۔
دوسری جانب سابق ایڈمنسٹریٹر کراچی اور سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اضلاع میں ڈی ایم سی ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی کے حوالے سے معاہدہ نہیں پڑھا، ٹیکس بڑھانے کا معاملہ عدالت پر ڈال دیا جاتا ہے، عدالتیں اس طرح مداخلت کریں گی تو کوئی بھی میئر کام نہیں کرسکے گا، ایڈمنسٹریٹر کی پوسٹ پر بیوروکریٹ آگئے اب وہ کام کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ٹھیکداروں کا سو فیصد احتساب ہونا چاہیے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔